حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
محمد تقی امینی، ناظم سنی دینیات ، مسلم یو نیو ر سٹی علی گڑھ : مخلصم و مکرم زید مجد کم السلام علیکم و رحمۃ اللہ و بر کا تہ حادثہ فاجعہ کی خبر ’’قومی آواز ‘‘ سے ابھی ملی ،کل ریڈیو سے نہ معلوم ہو سکی تھی ور نہ بہت ممکن تھا کہ تجہیز و تکفین میں شریک ہو جاتا ، اس محرو می کا غم ہمیشہ رہے گا ، کن الفاظ میں تعزیتی کلمات کی تعبیر کروں جو بھی الفاظ منتخب کر و ں گا وہ اس کے لیے کم تر در جہ کے ہوں گے ، مذہبی شخصیت بڑی مشکل اور قر با نیوں سے وجود میں آتی ہے جس کے بعد عرصہ تک انتظار کر نا پڑتا ہے ، بس اللہ ہی بدل عطا فر ما ئے آمین ، مسئلہ آپ حضرات کا نہیں ہے بلکہ پو ری ملت کا ہے، مجھے ہمیشہ ان کے مذہبی تشخص کے تحفظ کی فکر رہی، الگ تھلگ رہنے کے با وجود لو گو ں سے ہمیشہ اصرار کر تا رہا کہ شخصیت نہ مجروح ہو نے پائے اللہ ہی نے محفوظ رکھا ۔ آپ حضرات خوش نصیب تھے کہ اتنے دنوں تک ایسے عظیم باپ کا سایہ قائم رہا ، آہ! اب اس سایہ سے ہمیشہ کے لیے محرو می ہو گی ، مدتوں امت ان کی خوبیوں کو یا د کر کے رو تی رہے گی ، اللہ مر حوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فر ما ئے اور آپ حضرات کو صبر جمیل کی تو فیق دے ،آمین ۔ ……v……