حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
خدا کرے آپ کے اس جذبہ اصلاح و تبلیغ میں برکت ہو اور ایک عالم آپ کی شمع علم و ہدایت سے منور ہو۔ آمینزنجبار حضرتِ والا! اس جزیرے میں آں جناب کی تشریف آوری ہم سب مسلمانوں کے لئے باعث رحمت و سعادت ہے اور اس نعمت سے ہم کنار ہونے پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں ۔ افریقہ کے اس سفر کے دوران یہاں کے مسلمانوں کو آں جناب کی ذات سے زبردست اُنس پیدا ہوگیا ہے اور دارالعلوم دیوبند کی صدسالہ عظیم خدمات سے واقفیت پیدا ہوئی ہے کہ آج وہ مسلمانوں اور اسلام کے لئے ایک مضبوط قلعے کی حیثیت رکھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس قلعہ کی حفاظت فرمائے اور آپ جیسے محافظ کو اس کی سرپرستی و خدمت کے لئے تادیر قائم رکھے۔ آمیندارالسلام (ٹانگانیکا) حضرتِ والا! ٹانگا نیکا کے دارالحکومت میں آپ کے قدوم میمنت لزوم پر ہمارے دلوں کی گہرائی سے ابھرنے والے جذبات تشکر و امتنان قبول فرمائیے۔اس شہر کی مرکزی اہمیت کے پیش نظر یہاں جن جلسوں کا انتظام کیا گیا ہے امید ہے ان میں آپ کے مواعظِ حسنہ مسلمانوں کی رہنمائی اور رہبری کے لئے زبردست معاون ثابت ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے اس جذبہ کو قبول فرمائے اور مسلمانوں کو آپ کی ذات بابرکات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کی توفیق عطا فرمائے۔ ……v……