حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
گذشتہ جمعہ کے روز نماز سے پہلے بھری مسجد میں تمام مصلیان مسجد کو اس جانکاہ حادثہ کی اطلاع دی اور حضرت مہتمم صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے حالات اور علمی دینی و تدریسی تحریری تقریری خدمات پر تقریر کی اور بعد نماز حضرت ؒ کے لیے ایصال ثواب کیا ، تمام ہی نمازی شریک رہے ، بسمل شاہجہاں پوری بھی تھے انہوں نے بھی حضرت ؒکے اوصاف بیان فرما ئے ۔ اللہ رب العزت حضرتؒ کے در جات میں ترقی عطا فر مائے ۔آمین ۔ ……v……مو لا نا محمد سعید الرحمن صاحب مدیر ما ہنامہ ’’نصرۃ الاسلام ‘‘ سرینگر کشمیر : حضرت الاستاذ گرا می مد ظلہ العالی سلام مسنون نیاز مقرون حکیم الاسلام حضرت مو لا نا محمدطیب صاحب ؒ کے ارتحال کی خبر آل انڈیا ریڈیو سے سن کر پاؤں تلے کی زمین نکل گئی اور خاکسار پر سکتہ کاعالم طا ری ہو گیا ۔ حضرت حکیم الاسلام ؒ بے شبہ دور حاضر میں ملت کا عظیم سر ما یہ تھے ، مر حوم کے وصال سے جو روحانی، عرفانی اور علمی فضا میں خلا پیدا ہو گیا ہے اس کا پر ہو نا اب بظاہر نا ممکن ہے ۔ع اک شمع رہ گئی تھی سو وہ بھی خموش ہے انجمن نصرۃ الاسلام کے تحت چلنے وا لے اداروں اور انجمن اوقاف کے اہتمام سے تعزیتی جلسے اور ایصال ثواب کی مجلسیں منعقد کی گئیں ۔ خاکسار عنقریب خود حاضر خدمت ہو رہا ہے ۔ اللہ تعالیٰ حضرتؒ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق ، آں محترم سے تعزیت کیا کروں ، خود تعزیت کا مستحق ہوں ۔ ……v……