حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
مکتوب محترم زید مجدکم السامی سلام مسنون،نیازمقرون گرامی نامہ موصول ہوا، یہ اشتہار جس کا حوالہ دیا گیا ہے سرسری طور پر میری نظر سے گذرا مگر دکھانے والے معاً ہی اسے ساتھ لے گئے، میں اشتہار کے مضمون سے بری ہوں ، میں نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا بکہ تصور بھی نہیں کیا کہ یہ تحریک کتاب و سنت کے خلاف ہے، تبلیغی تحریک کے بارے میں میرے خیالات کا پورا اندازہ میری ایک نظم سے ہوتاہے جو میرے کلام کے مجموعہ میں چھی ہوئی ہے، اس کے صفہ ۲۴۰ کو ملاحظہ فرمالیں اور اشتہار کے مضمون کو غلط محض باور کریں ، یہ ممکن ہے کہ کسی تحریک کے بارے میں کچھ ترمیم یا اصلاح کے بارے میں کسی سے کچھ کہا ہو لیکن اس سے تحریک ہی کا خلافِ شریعت ہونا سمجھ لیا جانا سمجھنے والوں کی سمجھ ہے، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔ ایک نسخہ ’’عرفانِ عارف‘‘ کا ارسال ہے، اس کے ص۲۴۰ کو ملاحظہ فرما لیں ، اس میں میں نے تبلیغی جماعت کے بارے میں اپنے پورے خیالات کا اظہار کردیا ہے۔ والسلام محمد طیب مہتمم دارالعلوم دیوبند ۲۴؍۴؍۸۷ھ