حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
حضرت مو لا نا احمد اللہ صاحب بجنوری : مکرم و محترم مو لا نا محمد سالم و مو لا نا محمد اسلم صاحب دام فیوضکم السلام علیکم و رحمہ اللہ و بر کاتہ پرسوں شام بعد عصر حادثہ فاجعہ وفات حضرت مہتمم صاحب قدس سرہ کی خبر ملی ، انا للہ وانا الیہ راجعون ، وقت تدفین کاا علان نہ تھا ورنہ رات کو پہنچ سکتا تھا۔پھر یہاں برخورداری سعدیہ سلمہا کے پر سوں ہی بچہ تولد ہوا اس کی وجہ سے بھی سفر بہت دشوار تھا، انشاء اللہ جلد حاضر ہو ں گا ۔ ملت مر حومہ ایسے وقت ایک نہایت عظیم القدر شخصیت سے محروم ہو ئی کہ ان کی نہایت احتیاج تھی ، خدا کی مرضی میں کیا چارہ ہے ؟ ولا نقول الا ما یرضیٰ ربنا۔ ……v……حضرت مو لا نا مفتی عزیز الرحمن صاحب مدنی ، دار التا لیف بجنور: محترم المقام زید مجدکم سلام مسنون مزاج گرامی ! حضرت مہتمم صاحب قدس سرہٗ کے وصال کے بعد میں نے ایک مضمون الجمعیۃ اخبار کوبھیجا تھا ، افسوس کہ وہ شائع نہ ہو سکا ، جس کا افسوس ہو ا اور نہ معلوم کتنے مضامین اور خبریں ہوں گی جو انہوں نے شائع نہیں کیں ، بہر حال یہ ان کے اختیار کی بات تھی لیکن اس کے نتائج خدا کے اختیار میں تھے جو غالباً ان کے لئے مفید ثابت نہ ہوں گے ۔ اب اگر آپ ان کے لیے یعنی حضرت مہتمم صاحب قدس سرہٗ کے لیے کوئی چیز شائع کر نا چاہتے ہوں تو اس کی اطلاع دیں تا کہ میں بھی کچھ لکھ کر بھیج دوں ، حضرت ؒ کے لیے دعا اور ایصال ثواب یہ ان کا ہمارے اوپر حق ہے دعائے خیر کا طالب ہوں ۔ ……v……