حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
مولانا ذوالفقار احمد صاحب، مہتمم دارالعلوم فلاح دارین ترکیسر ضلع سورت گجرات : محترمی ومکرمی حضرت مولانامحمد سالم صاحب دامت فیوضکم سلام مسنون ! ۱۸/جولائی کوریڈیو اور اخبارات کے ذریعہ برکت العصر فخر الاماثل بقیۃ السلف حکیم الاسلام حضرت مولانا محمد طیب صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی وفات حسرت آیات کی المناک خبر ملی ،ہر شخص غم میں ڈوبا ہو ا نظر آنے لگا ،مرحوم کا سانحہ ارتحال کسی ایک خاندان اور گھرانے کا صدمہ نہیں ہے بلکہ پوری مسلم قوم کاصدمہ ہے ایک عالم کی موت عالم کی موت ہے خدا وند قدوس نے مغفور کو جن کمالات اور خصوصیات سے نوازا تھاایسی ہستیاں قرنوں میں پیداہوتی ہیں ۔ ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے بڑی مشکل سے ہوتاہے چمن میں دیدور پیدا مرحوم نے زندگی بھر اسلام کی جس حکیمانہ انداز میں ترجمانی فرمائی اور دارالعلوم جیسے دینی ادارے کی جونصف صدی سے زیادہ خدمت کی اسکا حقیقی صلہ دنیا کیا دے گی اس کا صلہ تو خداوند قدوس ہی عطا فرمائیں گے۔ انشاء اللہ ہم اس موقع پر آپ کو کیا تسلی دیں درحقیقت آج ہر دیندار مسلمان انکی جدائی پر تسلی کا محتاج ہے اللہ تعالی ہم سب کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو اعلی مراتب سے نوازے دارالعلوم فلاح دارین کے طلبہ ،مدرسین وکارکنان نے مدرسہ کھلتے ہی آج قرآن مجید پڑھ کر ایصال ثواب کیا اور تعزیتی تجویز پاس کی اور دعائے مغفرت مانگی ،مرحوم کو دارالعلوم فلاح دارین کے ساتھ خصوصی لگاؤ اور محبت تھی اسکو کبھی بھلایانہیں جاسکتا ۔ ہم اس موقع پر آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں ہماری طرف سے اپنے سب ہی بھائی بہنوں کی تعزیت کرنے کی درخواست ہے ۔ ترکیسر کی جامع مسجد میں عوام کی طرف سے بھی ایک تعزیتی اجلاس کیا گیا اور دعائے مغفرت کی گئی۔ ……v……