حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
ڈاکٹر راجندر پرساد سپاس نامہ منجانب دارالعلوم دیوبند بہ عالی خدمت گرامی مرتبت والا شان عالی جناب ڈاکٹر راجندر پرشادصاحب صدر جمہوریہ ہند بالقابہ العالیہ جناب والا!دارالعلوم دیوبند میں قدم رنجہ فرمائی کا یہ نیک دن جماعت دارالعلوم کی سرزمین تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے، مسرت و انبساط کے ان لمحات میں پوری ’’جماعت دارالعلوم دیوبند‘‘ کی جانب سے میں ایک خوشگوار ترین فریضہ ادا کرتے ہوئے جناب والا کو خوش آمدید کہہ رہا ہوں ۔’’اے آمد نت باعثِ خوش وقتی ما‘ جناب والا! ہم حیران ہیں کہ صدر وطن کی شاندار اور باوقار منصبی خصوصیات کے خیر مقدم کے لئے کن وسیع اور وقیع الفاظ میں سپاس گذار ہوں ، لیکن یہ ہماری خوش بختی ہے کہ ہمارے مقتدر اور محترم مہمان صرف حکومت ہند کی منصبی عظمتوں ہی کے حامل نہیں بلکہ قوم و ملت کے ایک دردمند لیڈر اور بااخلاص ممتاز قومی کارکن بھی ہیں جن کی زندگی ملک و قوم کے لئے ایثار، قربانی اور جفاکشی کی زندہ تاریخ اور سبق آموز مثال ہے۔ جنابِ محترم! آپ کی سادگی، بے تکلفی اور رسمی تکلفات سے بے نیازی کی شاندار ماضی ہمیں حوصلہ دلارہی ہے کہ ہم رسمی طرز تشکر کو ترک کرکے حقیقی اخلاص و محبت کے ساتھ اپنے جلیل القدر مہمان کا بے تکلف استقبال کریں ، اس لئے ہم نہایت خلوص کے ساتھ جناب والا کی خدمت میں اپنی نیک آرزوئوں اور جذبات مسرت و انبساط کا ہدیہ اخلاص پیش کر رے ہیں ۔ گر قبول افتد زہے عز و شرفقصبہ دیوبند جناب والا! دیوبندکی مختصر سی بستی بہت ہی قدیم ہے، دو ہزار سال سے بھی پہلے تک اس کی آبادی کا پتہ