حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل : مکرم جناب مولانا محمد سالم صاحب وبرادرا ن دیوبند السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ٗ حضرت مولانا محمد طیب صاحب ؒکے انتقال پر ملال پر اہلیان بھٹکل نہایت محزون ہیں ،حضرت حکیم الاسلامؒ کی وفات حسرت آیات پر جامعہ اسلامیہ بھٹکل نے بھی بڑادرد وتکلیف محسوس کیا یہ خبرآتے ہی پہلے جمعہ کو شہرکی چاروں جامع مسجدوں میں جمعہ کی نماز کے بعد غائبانہ نماز جنازہ پڑھی گئی اور عصر بعد جامع مسجد قدیم بھٹکل میں مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہوئی اور دعائیں کی گئیں ۔ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی مجلس شوری کا یہ اجلاس مفکر اسلام حضرت مولانا محمدطیب صاحبؒ کے انتقال پرملال پر اپنے رنج وغم کا اظہار کرتاہے حضرت مولانا ؒ نصف صدی سے زیادہ کاحصہ اسلام کے ایک زبردست خادم عالم دین کے شیدائی اور ایک مجاہد کی حیثیت سے گذارا ،ایشیاء کی سب سے بڑی دینی یونیورسٹی دارالعلوم دیوبند بحیثیت مہتمم کے آپ کاعلم آپ کی فراست اور آپ کی خدمت حاصل تھی آپ علم دین کے ایک بے مثال خادم تھے آپ کی ذات گرامی لاکھوں انسانوں کیلئے رشدوہدایت کاذریعہ بنی رہی بھٹکل اور اہلیان بھٹکل سے بھی آپ کاگہرا لگاؤ تھا آپ اپنی زندگی میں دومرتبہ بھٹکل تشریف لاکر دوہفتے گزارے ہیں اور آپ کے خیر وبرکت علم دین کا پرتو آج بھی بھٹکل میں موجود ہے حقیقت یہ ہے کہ آپ کی ذات گرامی اور زندگی کے ساتھ اسلام کی قدریں اور علم دین کی شمعیں روشن تھیں اللہ مسلمانوں کو حضرت مولانا ؒکابدل عطاکرے آمین۔ حق تعالی سے دعاہے کہ اللہ تعالی مولانا مرحوم کواپنی جوار رحمت میں داخل فرماکر جنت الفردوس کا اعلی مقام عطافرمائے آپ کی لغزشوں کو درگزر فرمائے اور دنیا میں آپ کے فیض کو عام کرے۔ جامعہ کا یہ اجلاس حضرت مولانا مرحوم کے خاندان کے ایک ایک فرد اور دارالعلوم دیوبند سے اپنی ہمدردی کا اظہار کرتاہے اور یقین دلاتا ہے کہ مولانا مرحوم کے جدائی کے غم میں جامعہ اسلامیہ کا ایک ایک رکن شریک ہے، اللہ پسماندگان کوصبر جمیل عطافرمائے ……v……