حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
مو لا نا ابو زاہد محمد یو نس قاسمی ؔ ،سلک پیرا ڈائز وارانسی : بخدمت اقدس حضرت مو لا نا محمد سالم صاحب زید مجدکم بعد تحیہ مسنونہ بحمد اللہ بعافیت ہو ں ۔ خدا کرے آپ جملہ حضرات بخیر ہوں ، عرض دیگر یہ کہ حضرت مہتمم صاحب قبلہ نو ر اللہ مر قدہ کی وفات بذریعہ ریڈیو معلوم ہوئی ، سن کر بے حد رنج و غم میں ڈوب گیا اور بڑی بے چینی سے دیو بند پہنچنے کی خواہش ہوئی۔ افسوس کہ کو ئی شکل دیوبند پہونچنے کی نہ نکل سکی کہ تدفین میں شرکت کر سکوں ۔ ٹیلی گرام ارسال کر نے کے سوا اور کو ئی بات میرے سامنے نہ تھی ، جہاں تک ہو سکا مدرسہ اور محلہ کی مساجد میں قرآن خوانی و غیرہ کرادی ۔ اللہ سے دعا ہے کہ حضرت ؒ کے بال بال کی مغفرت فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ مر حمت فر ما ئے اور آپ جملہ حضرات کو صبر جمیل عطا فرما ئے ، انشاء اللہ جلد سے جلد دیوبند حاضری کی کو شش کررہا ہوں ، پھر بھی حضرت ؒ کی بیماری اور اخری دور کے حالات کا بڑی بے چینی سے اشتیاق ہے ، اگر ممکن ہوسکے تو خود اپنے دست مبارک سے کسی خادم سے ہی بس مختصر حالات لکھوادیں ، تا کہ جانکاری ہو سکے ۔ ……v……