حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
حضرت مو لا نا امام علی دانش ؔ قاسمی، مدرسہ رئیس العلوم اہل سنت کھیری : مو لا نا المحترم و المکرم عمت فیو ضکم السلام علیکم و رحمۃ اللہ و بر کا تہ کل ریڈیو سے حکیم الاسلام حضرت مو لانا محمد طیب صاحب نو ر اللہ مر قدہ کے انتقال کی خبرسن کر یہاں و الوں کو صدمہ پہونچا ، نماز عشا ء کے بعد تعزیتی اجتماع جامع مسجد میں ہوا جس میں حالات زندگی پر روشنی ڈالی گئی اور مر حوم کے لیے دعائے مغفرت و ترقی درجات کی گئی ، صبح بعد نماز فجر قرآن خوانی کی گئی ہم سب آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ صبر جمیل بخشے اور نعم البدل عنایت فر مائے ۔ آمین ۔ ……v……حضرت مولا نا حکیم عبد القوی در یا باد، مدیر صدق جدید (ہفتہ وار ی)لکھنؤ : محترم ومکرم السلام علیکم حضرت مو لا نا محمد طیب صاحبؒ کے حادثہ ارتحال کی خبر ملی ،سخت صدمہ ہوا ، انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ مرحوم عالم اسلام کی ایک اہم شخصیت اور شریعت و طریقت کے مجمع البحرین کی حیثیت رکھتے تھے ۔ انشاء اللہ آپ کی تعزیت صدق جدید کے اگلے پر چہ میں تفصیل سے درج ہو گی ۔ اس حادثہ عظیم میں میری اور میرے خاندان والوں کی طرف سے مخلصانہ تعزیت آپ کی ، آپ کے بھائیوں اور دوسرے اقرباء کی خدمت میں پیش ہے ۔ ……v……