حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
مو لا نا امین صاحب، امارت شر عیہ بہا ر و اڑیسہ پھلوا ری شریف پٹنہ : حضرت مو لا نا المکرم زید مجدکم و اطال اللہ بقاء کم السلام علیکم و رحمۃ اللہ و بر کا تہ نادرۃ العصر حکیم الاسلام ؒ قدس سرہ کی رحلت کی اطلاع ریڈیو کے ذریعہ ملی ، اطلاع کیا تھی ایک صاعقہ تھی جو آئی اور ہوش و خرد کو کچھ دیر کے لیے لے گئی ، یوں تو حضرت وا لا کی علالت کی خبریں دہلی وغیرہ سے برابر آرہی تھیں ، مگر ا س کے با وجود اس قدر جلد روپوش ہوجانے کا یقین نہیں تھا ۔ حضرت ؒ کی ذات اپنے مو جودہ ہمعصروں میں علوم اسلامیہ کی جامعیت میں یکتا و منفرد تھی اور اللہ تعالیٰ نے ان کو جو بصیرت و تعمق اور حکمت عطا فر ما ئی تھی وہ اوروں کو نہ ملی تھی ، اس حادثہ فاجعہ پر خداوند قدوس تمام اہل خانہ اور متعلقین کو صبر جمیل عطا فر ما ئے اور آپ کے ذریعہ وہ خلا پر ہو ، تمام کا رکنان دفتر اس غم میں شریک ہیں ۔ ……v……