حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
مولانا حکیم محمد زماں حسینی، سابق رکن شوریٰ دارالعلوم دیوبند: گرامی قدر مو لا نا محمد سالم صاحب اور مو لا نا محمد اسلم صاحب السلام علیکم و رحمۃ اللہ اخبارات سے علم ہو ا کہ مخدو م ومطاع حضرت مہتمم صاحب رحمۃ اللہ علیہ ما لک حقیقی سے جا ملے ۔ ان کی جدائی پو ری ملت اسلامیہ اور نیاز مندوں اور گھر والوں کے لیے کس قدر جاں گسل ہے وہ بیان سے باہر ہے اللہ ہی صبر جمیل کی تو فیق عطا فر ما ئے ، آمین! میری جانب سے اور میرے اہل خانہ کی طرف سے کلمات تعزیت قبول فر ما ئیے ، اللہ تعالیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے درجات بلند فر ما ئیں ،آمین ! ……v……سید احمد ہا شمی ممبر پا ر لیمنٹ ( راجیہ سبھا): مکر می گر امی قدر حضرت مو لا نا محمد سالم صاحب سلام مسنون ! میں ان دنوں اپنے وطن غازی پو ر ہوں ،رات میں ریڈیوسے حضرت مولا نا محمدطیب صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے سانحۂ ارتحال کی اطلاع ملی ۔انتہائی صدمہ ہوا حضرت حکیم الاسلام رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کے بعد علم و فضل کی آغوش خالی ہو گئی اور اب بظاہر اس دور محرومی میں اس کی تلافی ممکن نہیں معلوم ہوتی ، اللہ تعالیٰ آپ سب کو ، پو رے خاندان کو اور ہندوستان اور عالم اسلام کو اس جانکا ہی کے تحمل کی تو فیق عطا کرے ۔میری طرف سے تمام پسماندگان تک تعزیت پہونچا دیجئے ،اللہ تعالیٰ مر حوم کو جنت الفردوس عطا کرے ۔آمین ……v……