حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
ترجمہ از پشتو یہ تہنیتی کلمات حضرت حکیم الاسلامؒ پر افغانستان کے ایک اخبار’’انیس‘‘ نے اپنی ۲۳؍رمضان ۱۳۵۸ھ کی اشاعت میں سپرد قلم کیا۔ حضرت ؒکا یہ دورۂ افغانستان رجب ۱۳۵۸ھ میں پشتو زبان میں شائع ہوئے تھے جن کو اردو میں پیش کیا جارہا ہے۔ جناب مولانا محمد طیب صاحبؒمہتمم دارالعلوم دیوبند، مولانا محمد احمدصاحبؒ کے صاحبزادے اور حضرت قاسم العلوم مولانا محمد قاسم صاحبؒ بانی دارالعلوم کے پوتے رجب کے مہینے میں کابل تشریف لائے۔ والا حضرت اشرف صدر اعظم صاحب (وزیر اعظم) اور جناب وزیر معارف کی ملاقات سے مشرف ہوئے۔ جناب مہتمم صاحبؒ قرآن کریم کے حافظ، دانش مند اور علوم اسلامیہ کے جامع عالم ہیں ۔ آپ کی تشریف آوری کی تقریب پر کابل کی انجمن ادبی اور افغانستان کی جمعیۃ العلماء اور مرکز کے بانی اہل فضل نے آپ کے اکرام و اعزاز میں دعوتیں دیں ۔ جناب مہتمم صاحبؒ جو ایک بہت ہی لائق اور فصیح ادیب ہیں اپنے داماد مولانا حامد الانصاری غازی مدیر الجمعیۃ دہلی کے ساتھ جو ایک لائق اور فاضل نوجوان ہیں تشریف لائے تھے۔ ……v……