حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
حضرت مو لا نا عبد اللہ عباس الندوی ، جامعہ ام القریٰ مکہ مکرمہ : فاضل گرامی مو لا نا محمد سالم صاحب قاسمی حفظہ اللہ و جعلہ خیر خلف لخیر سلف ،آمین عالم اسلام کی مخدوم و متبر ک شخصیت کے رو پوش ہو جانے کی خبر با عث صد رنج و الم ہوئی طیب اللہ ثراہ ، وبرد مضجعہ و حشر مع الصالحین من انہ سید نا محمدصلی اللّٰہ علیہ و سلم ۔ حضرت مغفور کی وفات صرف آپ کے خاندان کا حادثہ نہیں ہے ، یہ پو رے بر صغیر کی علمی دنیا کا المیہ ہے ، ہر عالم دین تعزیت کا مستحق ہے ، ہر دینی مدرسہ اپنے رو حا نی سر پرست سے محرو م ہو گیا ۔ اللہ تعالیٰ جناب کو قدرت و عزیمت عطا فر ما ئے اور آپ کے تمام افراد خاندان کو صبرجمیل کا اجر حسن عطا فر ما ئے، بے شک آپ کی ذمہ دا ریاں بہت بڑھ گئی ہیں اب حضرت مر حو م کے وا بستگانِ دامن کے لیے آپ مصدر خیر اور مر جع بر کات ہیں ۔ بر ائے کرم میری تعزیت قبول فر ما ئیں اور جناب مو لا نا محمد اسلم صاحب ، مو لا نا غازی حامد الانصاری صاحب اور صاحبزادوں کی خدمت میں پیش فر ما ئیں ۔ ……v……