حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
ضیاء الدین اصلاحی ؔ ، دارالمصنّفین شبلی اکادمی ،اعظم گڑھ: مکر می و محتر می جناب مو لا نا محمد سالم صاحب السلام علیکم و حمۃ اللہ والد بزر گوار کے حادثہ فا جعہ کی خبر نے پو رے دار المصنّفین کی فضا کو سو گوار اور مغموم بنا دیا ہے اطلاع ملنے کے بعد ہی ناظم دا ر المصنّفین جناب سیدصباح الدین عبدالرحمن صاحب نے آپ کے نام ایک تعزیتی پیغام ارسال کیا تھا ، وہ باہر تشریف لے گئے ہیں ۔ حضرت مو لا نا محمد طیب صاحبؒ کی مو ت نے پوری قوم و ملت کی عمارت متزلزل کر دی ہے ؎ وماکان قیس ہلکہ ہلک واحد و لکنہ بنیان قوم تہد ما یہ سچ مچ دا ر العلوم دیو بند کی جو بے مثال اور عظیم الشان خدمات عمر بھر انجام دی ہیں اس کا انجام اتناہی شاندار ہو نا چاہیے تھا مگر ان کے ساتھ آخر میں جو ہوا اس کے لیے کس کی اور کس سے شکایت کی جائے: والی اللّٰہ المشتکی ۔ آپ حضرات کے والد محترم تھے اور بڑے ہی شفیق والد محترم تھے ، آپ لو گوں کے غم و اندوہ کا کون اندازہ کر سکتا ہے ، یہ تنہا آپ کے لیے سانحہ نہیں ہے ، ہم سب کے لیے اور پوری ملت اسلامیہ کے لیے سانحہ ہے، میں اپنی طرف سے اور د ار المصنفین کے ایک ایک فر دکی طرف سے تعزیت پیش کر تا ہوں اور دعا کر تا ہوں کہ اللہ آپ کو اور تمام متعلقین کو صبر جمیل کی تو فیق عطا فرما ئے برائے کرم میری جانب سے پو رے اہل خانہ کو بھی تعزیت پیش کریں اللہ تعالیٰ اس علم و دین کے خادم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔ آمین ثم آمین ۔ ……v……