حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
مولانا نجم الدین اصلاحی ،راجہ پو ر سکرور اعظم گڑھ سابق مقیم سدھاری: بندہ نواز مو لا نا ! اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہم سبھوں کو حضرت مہتمم صاحب ؒ کے وصال سے جو صدمہ پہنچا ہے صبر وجمیل بخشے اور مر حوم کے در جات میں بیش از بیش اضافہ فر ما ئے۔آمین میں رمضان کے قبل سے زیر علاج ہوں ، ارادہ تھا کہ اور ہے کہ حکیم الاسلام ؒپر ایک مضمون لکھ کر رسمی خراج عقیدت نہیں بلکہ حضرت نانوتوی قدس سر ہ کے عروج کی صحیح ترجمانی بطریق نزول جو مہتمم صاحب مرحوم ہی کا حصہ تھا اس پر بھی روشنی ڈالوں ، کیونکہ حضرت نانوتویؒ کے علوم و معارف کے حکیم الاسلام رحمۃ اللہ علیہ آخری اور صحیح ترجمان رہ گئے تھے جو بہت بڑا علمی نقصان ہے جس کی تلافی نا ممکن، یہ ناکا رہ اس سانحہ عظمیٰ پر آپ کے ساتھ برابر کا شریک ہے اور روح پر فتوح پر نذرانۂ عقیدت ذیل پیش کرتا ہوا رخصت ہو رہا ہے؎ فعلیک منی الف الف تحیۃ تغشی ضربجاک یا قرین الفرقد ……v……