حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
مولانا ابو القاسم نعمانی ، بنارس بنارس ۱۸؍جولائی آج بعد نماز عشاء محمود منزل مدن پورہ میں انجمن محمود المدارس (جامعہ اسلامیہ) مدن پورہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے جلسہ میں حکیم الاسلام حضرت مولانا محمد طیب صاحب قاسمی ؒکی وفات پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے مختلف مقریر ین نے موصوف کی تبحر علمی ذکاوت وذہانت تقویٰ وطہارت تواضع وانکساری اور تقریر وتحریر نیز درس وتدریس کے ذریعہ دین وملت کی خدمات کا ذکر جمیل کیا اور ان کو خراج عقدت پیش کیا ۔ جلسہ کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور اختتام دعائے مغفرت او رایصال ثواب پر ،آخر میں ایک تعزیتی تجویز پیش کی گئی جو بالاتفاق منظورہوئی۔ تجویز کا متن درج ذیل ہے ۔ تجویز انجمن محمود المدارس (جامعہ اسلامیہ)مدن پورہ وارانسی کا یہ تعزیتی جلسہ حضرت حکیم الاسلام مولانا محمد طیب صاحب قاسمی ؒکے سانحہ ارتحال پر اپنے قلبی غمناک تأثرکا اظہار کرتاہے۔ جلسہ حضرت مرحوم کی طویل ترین دینی ملی خدمات کا بالعموم اوردار العلوم دیوبند کے مسند اہتمام کے تعلق سے موصوف کی نمایاں کا ر کردگی کا بالخصوص اعتراف کرتاہے ، جلسہ موصوف کے انتقال کوپوری ملت اسلامیہ ہند وپاک کے لئے اور خصوصا منتسبین دارالعلوم دیوبند کے لئے عظیم اور ناقابل تلافی سانحہ قرار دیتاہے۔ یہ جلسہ مرحوم کے جملہ اہل خانہ متعلقین منتسبین اور تلامذہ کی خدمت میں جذبات تعزیت پیش کر تاہے اور بارگاہ رب العزت میں دست بدعاہے کہ مولائے کریم مرحو م کو انکی خدمات کا اجر جزیل مرحمت فرمائے اور خصوصی رحمت اورمغفر ت سے نوازے۔ ……v……