حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
منظوم و منثور تعزیتی پیغامات حکیم الاسلامؒ کی وفات حسرت آیات پر ملک بھر سے علمی حلقوں ، ملّی اداروں ، مشاہیر شخصیات اور نامور علماء کے تعزیتی خطوط اور پیغامات کا سلسلہ طویل عرصہ تک جاری رہا، ان تمام پیغامات کو اگر جمع کیا جائے تو ایک دفتر بن جاتا۔ تاہم کچھ اہم پیغامات اتفاق سے محفوظ رہے، جن میں سے چند اہم منظوم و منثور پیغامات کو نذر قارئین کیا جارہے ہیں ۔آہ !مولانا محمد طیب صاحبؒ پیکرِ صدق و صداقت تھے حکیم الاسلامؒ آئینہ دارِ بصیرت تھے حکیم الاسلامؒ منبعِ رشد و ہدایت تھے حکیم الاسلامؒ عاشقِ نورِ رسالت تھے حکیم الاسلامؒ فائق و نکتہ رس و نکتہ شناس و حق بیں مخزنِ گوہرِ حکمت تھے حکیم الاسلامؒ بٹتی جاتی تھی تو اور بڑھ جاتی تھی ایسی اک علم کی دولت تھے حکیم الاسلامؒ آپ سے مل کے ہر اک دل کو قرار آتا تھا نیک دل نیک طبیعت تھے حکیم الاسلامؒ اہلِ ہند آپ کی ہستی پہ کریں ناز نہ کیوں صاحب فہم و فراست تھے حکیم الاسلامؒ نیّرؔ خستہ نوا حلقہ بگوش آپ کا تھا اس پہ مائل بہ عنایت تھے حکیم الاسلامؒ مو لا نا نیر ربانی مدر سہ دار العلوم سبیل الرشاد بنگلور