حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
مولانا احمد نصر صاحب بنارسی ، مہتمم مدرسہ عربیہ امدایہ برناپل بنارس: حضرت مولانا محمد طیب صاحبؒ کے وصال پر ملال کی خبر سن کر یہا ں کا ایک ایک فرد رنجیدہ ہو گیا۔ آسماں را حق بود گر خون ببارد برزمین بروفات شیخ طیب صاحب حق ُالْیَقینْ وہ خود او ر ان کی زندگی کی جد وجہد ایک مسلّم ومکمل تاریخ ہے۔ ۵۸سال تک مسلسل از ہرہند دارالعلوم دیوبند کے منصب اہتمام پر فائز رہے وہ اور دارالعلوم کا ذکر گویا لازم وملزوم ہے کوئی ان دونوں کو علیحدہ کرکے دارالعلوم کی تاریخ ہرگزکبھی بھی نہ لکھ سکے گا۔ حضرت مہتمم صاحبؒ بانی دارالعلوم مولانا قاسم ؒنانوتوی کے پوتے تھے علامہ انورشاہ کشمیری کے شاگرد تھے حضرت مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہٗ کے خلیفئہ مجاز تھے حضرت مہتمم صاحبؒ اپنی خصوصی صفات نیز علم وعمل صلاح وفلاح تقویٰ دیانت امانت صبر وتحمل مرنجا مرنج مزاج کی وجہ سے سب کے نزدیک قابل احترام اور غیرمتنازع شخصیت تھے۔ بے مثال خطابت کی وجہ سے محبوب خلائق تھے تواضع عاجزی انکساری خاکساری ان کی خمیر میں تھا نسبی وروحانی شرافت کی وجہ سے علماء کے محبوب تھے۔ وہ دنیا سے چلے گئے مگر اپنے اخلاف میں صلبی اولاد کے علاوہ لاکھوں سے متجاوز تلامذہ مریدین خلفاء چھوڑگئے حق تعالی حضرت مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور جملہ پس ماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ آمین ……v……