حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
سید احمد ہاشمی : مکر می گر امی قدر حضرت مو لا نا محمد اسلم صاحب زید مجدکم سلام مسنون ! رات ریڈیو کے ذریعہ اس سانحۂ المناک کی اطلاع ملی، جو حضرت حکیم الاسلامؒکی طویل علالت کی بنا پر متوقع تو تھا لیکن امید کی شعاعیں روشن تھیں ۔ یقینا حضرت مو لا نا محمد طیب صاحبؒ کا انتقال ملت کے لیے ایک بہت بڑا حادثہ اور دل خراش المیہ ہے ،دل و دماغ پر اس المناک سانحہ کا برا اثر ہے ۔ حضرت حکیم الاسلامؒ کی ذات صرف بر صغیر کے لیے ہی نہیں بلکہ پو رے عالم اسلام کے لیے علم و فضل کی ایک علامت تھی ۔ آج وہ شخصیت ، وہ ذات ہم میں نہیں رہی ۔ غم بے پناہ ہے ، مگر صبر و شکر ہی اس بے پناہی میں ہمارے لیے زاد راہ ہے ۔ میں آپ کے تمام برادران ، پسماندگان اور غازی صاحب کے غم میں اپنے کو شریک کر تا ہوں ، اور دعا کر تا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے والد اور عالم اسلام کے اس دینی مفکر کی قبر کو نور سے بھر دے اور اعلیٰ علیین میں جگہ دے ۔آمین ۔ میں نے ایک ٹیلی گرام بھی ارسال کیا ہے مل گیا ہو گا ۔ افسوس رہے گا کہ میں حضرت حکیم الاسلام ؒ کی تدفین میں مسافت کی دوری کے باعث شریک نہ ہو سکا ۔ ……v……