حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
مو لا نا غلام قادر صاحب مدر سہ عربیہ ضیا ء العلوم ،جموں و کشمیر : واجب الاحترام استاذ المکرم حضرت مو لا نا محمد سالم صاحب مد ظلہ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و بر کا تہ اللہ کرے کہ آپ حضرات بخیر ہوں ۔ بذریعہ ریڈیو یہ سن کر کہ حضرت مولانا محمد طیب صاحب ؒ اس دار فانی سے کو چ فر ما گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ پو ری ملت اسلامیہ کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ، در اصل حضرتؒ اسلاف کی دور حاضر میں جیتی جاگتی تصویر تھے ۔کس طرح آپ نے اس صدمہ کو برداشت کیا ہو گا ، اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فر ما ئے ، حضرت ؒ کو بندہ کے ساتھ اور مدرسہ کے ساتھ گہری دلچسپی تھی ، حضرت ؒ کی ہی دعاؤں کی بناء پر یہ مدرسہ پروان چڑھا اور ترقی کر رہا ہے ، اللہ تعالیٰ مو صوفؒ کو جنت الفردوس میں عالی مقام نصیب فر ما ئے اور آپ سب حضرات کو صبر جمیل عطا فر ما ئے ، ہم تمام خدام مدرسہ ضیاء ا لعلوم حضرتؒ کی ہی ذات سے وابستہ تھے کو ئی حکم ہمارے لائق ہو توہم حاضر ہیں ۔ ……v……