حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
میر واعظ مولوی محمدفاروقؒ ؍سرینگر کشمیر: حکیم الاسلام حضرت مولانا محمدطیب صاحبؒ عالم دین اور اسلاف کے نمونہ تھے، ان کی وفات سے ہندوستانی مسلمانوں کا ایک نمایاں عہد ختم ہوگیا۔ نصف صدی سے زائد عرصے تک دارالعلوم دیوبند کے مہتمم کی حیثیت سے انھوں نے دعوت وتبلیغ ،اصلاح معاشرہ اور اسلامی تعلیمات عام کرنے کی نمایاں خدمات انجام دیں ۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو علم وبردباری ،زہد وتقویٰ اور قوت گویائی وحکمت کی بہت سی خصوصیات سے نوازا تھا۔ ……v……حکیم عبد الحمید صاحب ہمدرد نگر ،دہلی : مکر می مولانا محمد سالم صاحب قاسمی السلام علیکم و رحمۃ اللہ و بر کا تہ حضرت مو لا نا طیب صاحبؒ کے انتقال سے جو جگہ خالی ہو ئی وہ پر ہو نی مشکل ہے ، ان کی بعد کی علالت کی مجھے خبر نہیں ہو ئی ، انہوں نے مسلمانوں کی اور دارالعلوم کی ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں ۔ دعا ہے خدا ان کے در جات کو وہاں بھی بلند فرما ئے اور آپ سب کو صبر جمیل دے ۔ ……v……