حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
مو لا نا محمد حامد صاحب، خطیب شاہی مسجد حیدر آباد : محترمی و مخلصی مو لا نا محمد سالم صاحب قاسمی دام ظلہم العالی السلام علیکم و رحمۃ اللہ و بر کا تہ انتہائی گہرے صدمہ کے ساتھ عالم اسلام کے اس عظیم نقصان پر جس قدر بھی صدمہ کیا جائے وہ بہت کم ہے ،حضرت قبلہ رحمۃ اللہ علیہ کی وفات حدیث شریف کی رو سے مو ت العالم مو ت العالم ہے واقعی حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی بے مثال ہستی تھی۔ حضرت کے جو احسانات اور لطف و کرم اس خاکسار پر تھے اس کو یاد کرکے کلیجہ اوپر کو آتا ہے ما شاء اللہ آپ خود علا مہ ہیں مگر یہ صدمہ اتنا عظیم ہے کہ آپ سب کو دوہرا شدید صدمہ پہنچا ہوگا ۔ ہم سب خدام آپ کے صدمہ میں شریک ہیں آج صبح سے اپنے اس مدر سہ عر بیہ تنویر نسواں میں پہلے جلسہ تعزیت منعقد ہوا اور اب ختم قرآن مجیدکیا جارہا ہے ۔اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ، کل ریڈیو سے ۲؍بجے خبر نشر ہو ئی اور آج یہاں پر تمام اخباروں میں بڑی سرخیوں سے یہ خبریں شائع ہو ئی ہیں ۔ یہاں پر کل تعزیتی جلسہ اور ختم قرآن مجید کا شہر میں اہتمام کیا جارہا ہے ۔ میں نے حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے وصال سے تین روز قبل ایک خواب دیکھا تھا کہ حضرت قبلہ ایک موٹر پر تشریف لا رہے ہیں مگر کرتا پہنے ہو ئے ہیں اور کرتے میں سے کاندھے کی پوری ہڈیاں نظر آرہی ہیں میں ایک دم دوڑا ہوا مو ٹر کے قریب گیا تو حضرت قبلہ ؒ نے مصافحہ کا مو قعہ عطا فر ما یا میں نے فرط محبت سے دست ِ مبارک سر پر رکھ لیاحضرت قبلہ ؒ نے بہت ہی تپاک سے برتاؤ فر ما یا ۔ اب ہم سب سوگوار ہیں اللہ تعالیٰ آپ کو اور ہم سب کو صبر ِ جمیل عطا فرمائے حضرت قبلہؒ کو اپنے جوارِخاص میں جگہ مرحمت فرمائے ۔ آمین سب برادرانِ محترم سے اور متوسلین سے بھی ہم خدام کا سلام ……v……