حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
مولانا محمد عمر صاحب ، نائب مہتمم جامعہ قاسمیہ مدرسہ شاہی مرادآباد : مکرم ومحتر م جناب حضرت مولاناسالم صاحب دامت فیوضہم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کاتہ مزاج گرامی ۔کل بعد نماز ظہر حضرت مولانا محمد طیب صاحب نور اللہ مرقدہ وبرد اللہ مضجعہ ٗ کی وفات حسرت آیا ت کی خبر ملی ۔فوراً ہی طلباء اور اساتذہ اور شہر ی حضرات نے مل کر قرآن کریم کی تلاوت کے بعد ایصال ثواب کیا اور حضرت مولانا عبدالجبار صاحب مد ظلہ شیخ الحدیث مدرسہ شاہی نے حضرت والد محترمؒ کے مختصر حالات وکمالات بیان کئے اس کے بعد دعاء مغفرت کی گئی اور اعلان کیا گیا کہ کل صبح آٹھ بجے قرآن خوانی کے بعد ایصال ثواب کیا جائے گا اور جلسہ تعزیت ہوگا چنانچہ آج وقت مقررہ پر تلاوت کے بعدایصال ثواب اوردعاء مغفرت کی گئی اور جلسہ تعزیت ہوا یہ حادثہ آپ اور ہم سب متوسلین کے لئے بڑا ہے اللہ تعالی آپ اور ہم سب کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے اور حضرت موصوف کو اعلی علیین میں جگہ نصیب فرمائے دعوات صالحہ میں فراموش نہ فرمائیں ۔ ……v……