حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
کثرتِ رائے کی بے وزنی وَمَآ اَکْثَرُالنَّاسِ وَلَوْحَرَصْتَ بِمُؤْمِنِیْنَ۔ اور اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے گو آپ کا کیسا ہی جی چاہتا ہو۔ وَلٰـکِنَّ اَکْثَـَرالنَّاسِ لَا یُـؤْمِنُوْنَ۔ لیکن اکثر آدمی ایمان نہیں لاتے۔ وَاَکْثَرُہُمْ لاَیَعْقِلُوْنَ۔ اور اُن میں سے اکثر آدمی نہیں سمجھتے۔ وَلٰـکِنَّ اَکْثَرَالنَّاسِ لاَ یَعْلَمُوْنَ۔ اور لیکن اکثر آدمی علم نہیں رکھتے۔ وَلٰـکِنَّ اَکْثَرَہُمْ یَجْہَلُوْنَ۔ لیکن اُن میں زیادہ جہالت کی باتیں کرتے ہیں ۔ وَلٰـکِنَّ اَکْثَرَہُمْ لِلْحَقِّ کَارِہُوْنَ۔ اور اُن میں اکثر آدمی حق بات سے نفرت کرتے ہیں ۔ وَاِنَّ اَکْثَرَہُمْ فَاسِقُوْنَ۔ اور اُن میں سے اکثر نافرمان ہیں ۔ وَمَا یَتَّبِعُ اَکْثَرُہُمْ اِلاَّ ظَنًّا، وَاِنَّ الظَّنَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ الْحَقِّ شَیْئًا۔ اور ان میں سے اکثر لوگ صرف بے اصل خیالات پر چل رہے ہیں اور یقینا بے اصل خیالات امر حق میں ذرا بھی مفید نہیں ۔ وَاِنَّ کَثِیْرًا مِّنَ النَّاسِ عَنْ اٰیَاتِنَا لَغَافِلُوْنَ۔ اور حقیقت یہ ہے کہ بہت سے آدمی ہماری عبرتوں سے غافل ہیں ۔ وَمَا وَجَدْنَا لِاَکْثَرِہِمْ مِّنْ عَہْدٍ ۔ اور اکثر لوگوں میں ہم نے وفائے عہد نہ دیکھا۔ وَاَکْثَرُہُمْ لَکَاذِبُوْنَ۔