حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
سید محمد صدر الحق ، مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ، پٹنہ : مورخہ ۲۴؍جولائی ۱۹۸۳ء مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ کے حال میں حکیم الاسلام حضرت مولانا محمدطیب صاحبؒ مہتمم دارالعلوم دیوبند کے سانحہ ارتحال پر ایک تعزیتی جلسہ زیر صدارت مولانا سید محمد صدر الحق صاحب پرنسپل مدرسہ منعقد ہو ا قاری محمد اکرم حسین کی تلاوت کلام پاک سے جلسہ کاآغاز ہوا۔حکیم الاسلام مولانا محمد طیب صاحب ؒکا انتقال ’’موت العالم موت العالم‘‘ کے مصداق ہے انکی وفات کی وجہ سے عالم اسلام میں ایک خلاء پیدا ہوگیا ہے ۔ حکیم الاسلام حضرت مولانا محمدطیب صاحبؒ مہتمم دار العلوم دیوبند عالم اسلام کے ایک متبحر عالم، مفکر ، خطیب ،حکیم ، عظیم مصنف اور منارہ رشدو ہدایت تھے ۔وہ حضرت نانوتوی ؒکے فلسفہ او رحضرت تھانوی ؒکے دعوت وارشاد دونوں ہی کے جامع تھے۔ سب سے بڑ ی بات یہ ہے کہ انھوں نے ازہر الہند دارالعلوم دیو بند کو بام عروج پر پہنچایا ۔ یہ ان کے دور اہتمام کا روشن کارنامہ ہے ۔ حکیم الاسلام حضرت مولانا محمد طیب صاحبؒ جید عالم زہدوتقویٰ اور رشدوہدایت دونوں ہی کے جامع تھے انکی زندگی مکمل تاریخ ہے وہ تاریخ اسلام میں ایک عظیم شخصیت کے حامل تھے یہی نہیں بلکہ وہ تاریخ عالم اسلام کے ایک گوہر نایاب تھے ان کے تذکر ہ کے بغیر تاریخ عالم اسلامی کا ایک باب نامکمل ہے دعا ہے اللہ ہمیں بد ل عطاکرے او ر ان کے درجات بلند کرے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل اور ازہرالہند دارالعلوم دیوبند کو رکاوٹ سے محفوظ رکھے اور شب وروز اس کی ترقی عطا کرے ۔ ……v……