حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
مو لا نا محمد عزیز الحسن صاحب صدیقی مہتمم مدرسہ دینیہ غازی پو ر : محترم المقام مو لا نا محمد سالم صاحب زید مجدکم السلام علیکم و رحمۃ اللہ و بر کا تہ گذشتہ رات ریڈیو نے حادثہ جانکاہ کی خبر سنائی ، دل کسی طرح اس خبر کو صحیح ماننے پر تیار نہ تھا ، مگر واقعہ جب پیش آچکا ہو تو اس کو صحیح ماننا ہی پڑتا ہے ، کاش یہ خبر وحشت اثر کچھ دن اور سننے کو نہ ملتی ۔ دعا ہے کہ خداوند کریم حضرت حکیم الا سلامؒ کو جنت الفردوس میں مقام اعلیٰ نصیب فرمائے اور ملت اسلامیہ کو ان کا نعم البدل نصیب ہو ۔ میں اس الم انگیز حادثہ پر اپنی طرف سے اور ادارہ ٔ دینیہ کی طرف سے تعزیت پیش کر تا ہوں ۔ ……v……