حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
تصنیفات و تالیفات ۱… آفتاب نبوت کامل (دو حصے) محمد سعید اینڈ سنز تاجران کتب، قرآن محل کراچی نمبرا، صفحات: ۲۳۱، سن ندارد، (قرآن کریم کی صرف ایک آیت’’و داعیا إلیہ بإذنہ وسراجا منیرا‘‘ کی قرآنی تمثیل سے نبوت محمد یہ کی تمام شانوں کا حکیمانہ استنباط) ۲… آنکھ کی کہانی ، یہ دو طویل نظموں پر مشتمل ہے جن کے اشعار کی تعداد سات سو کے قریب ہے، پہلی نظم جنوری ۱۹۶۳ء اور دوسری دسمبر ۱۹۶۴ء میں لکھی گئی۔ ۳… اردو کی شرعی حیثیت (حوالہ: تذکرہ طیبؒ، ص: ۱۱۱) ۴… ارمغان دارالعلوم (۷۰؍ صفحات پر مشتمل اس نظم میں دارالعلوم کے مشاہیر اسلاف میں سے ۸۰؍ شخصیات کی خصوصیات دارالعلوم کی مروجہ درسی کتب اور غیر درسی کتب میں سے ۱۸۶؍ کتابوں کے اسماء و صفات دارالعلوم کے مسلک اعتدال کے امتیازات ، اجلاس صد سالہ کے حالات و انتظامات ، اس کے عالمگیر و دو ر رس اثرات، اس کے ذمہ دار منتظمین کے اسماء و خدمات اور ان کے حق میں دعا و تبریکات دارالعلوم کی ترقیات کی تمنیات اور مہمانوں کے حق میں نیک خواہشات پرروشنی ڈالی گئی ہے) ۵… اسرایل (کتاب و سنت کی روشنی میں ) ادارہ اسلامیلات ۱۹۰، انار کلی لاہور، بار اول اگست ۱۹۷۸ء صفحات: ۷۶۔ ۶… اسلام اور مغربی تہذیب (حوالہ تاریخ دارالعلوم دیوبند ص:۱۷۷) ۷… اسلام اور فرقہ واریت (حوالہ تذکرہ طیبؒ، ص: ۲۵۳) ۸… اسلام کا اخلاقی نظام، ادارہ اسلامیات ۱۹۰، انار کلی لاہور، اشاعت اول جون ۱۹۷۸ء۔ ۹… اسلامی تہذیب و تمدن (یعنی التشبہ فی الاسلام) کامل ، ادارہ اسلامیات ۱۹۰، انار کلی لاہور، صفحات : ۳۱۸، بار اول ۱۹۸۰ء۔ (غیر مسلم اقوام کے ساتھ مسلمانوں کی مشابہت کی اصل حیثیت اور اسلامی تہذیب و تمدن کی حفاظت اور اس کی بقاء قرآن و حدیث، آثار صحابہ اور فقہاء امت کے عقلی و نقلی دلائل کی