حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
مو لا نا قاضی سجاد حسین صاحبِ مدرسہ عالیہ فتح پو ری، دہلی : مکرمی حضرت مولانا محمدسالم صاحب قاسمی السلام علیکم میں سفر سے واپس آیا تو دہلی پہونچ کر حضرت مخدوم کی وفات کی خبر سنی دلی قلق اورصدمہ پہنچا ، آخری شمع تھی جو گل ہو گئی ، یا د گار سلف تھے اور علماء کے سر خیل ، دعا ہے کہ حضرت حق جل مجدہ ان کے مراتب بلند فرما ئے اور ہم سب کو صبر جمیل عطا فر ما ئے ، میری طرف سے جملہ خاندان کی تعزیت فر ما دیں ۔ ……v……مولانا احمد علی قاسمی ؍جنرل سکریٹری کل ہند مسلم مجلس مشاورت: مکر م و محترم جناب مو لا نا محمد سالم قاسمی السلام علیکم و رحمۃ اللہ و بر کا تہ اللہ صبر و طمانیت نصیب فر ما ئے اور حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے در جات بلند فر مائے، میں رات ہی وطن سے واپس ہوا ،حضرت حکیم الاسلامؒ کے وصال کی اطلاع ملی او رساتھ ہی یہ بھی اطلاع ملی کہ تجہیز و تکفین بعد نماز عشا ء ہو گی ،یقینا پہنچنے کی کوئی شکل تھی ہی نہیں ۔ انشاء اللہ حاضر ہو کر تعزیت کی سعی کر و ں گا، اللہ ہم سبھوں کو صبر و سکون نصیب فر ما ئے اور حضرتؒ کی روح کو راحت اور درجات بلند فر ما ئے۔ آمین ، مو لا نا محمد اسلم صاحب قاسمی کی خدمت میں بھی سلام عرض اور تمام پسماندگان کی خدمت میں بھی، نیز سبھوں سے اظہار تعزیت ، دعا کی در خواست ۔ ……v……