حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
اولاد و احفاد حضرت حکیم الاسلامؒ حضرت مولانا محمد سالم صاحب قاسمی مدظلہٗ مولانا محمد اسلم صاحب قاسمی مدظلہٗ جناب حافظ محمد عاصم قاسمیؒ جناب ڈاکٹر پروفیسر محمد اعظم قاسمی جناب محمد سلمان قاسمی مولانا محمد فاروق قاسمی جناب احمد فرید قاسمی مولانا محمد سفیان قاسمی محمدہشام قاسمی جناب قاسم رشید صاحب جناب محمد عدنان قاسمی جناب حافظ محمد عاصم قاسمی(۱)حضرت مولانا محمد سالم صاحب قاسمی مدظلہٗ ولادت ۲۲؍جمادی الثانی ۱۳۴۴ھ مطابق ۸؍جنوری ۱۹۲۶ء بروز جمعہ۔ حضرت حکیم الاسلامؒ کی نگرانی و تربیت میں پرورش پائی۔ ۱۳۵۱ء میں تعلیم کا آغاز ہوا۔ ناظرہ و حفظ قرآن کریم کی تکمیل جناب پیرجی شریف صاحب گنگوہی کے یہاں ہوئی۔ فارسی کا چار سالہ نصاب مکمل کیا، آپ کے فارسی کے اساتذہ میں خلیفہ عاقل صاحبؒ، مولانا ظہیر صاحبؒ، مولانا سید حسن صاحبؒ۔ ۱۳۶۲ھ میں حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ کی زبانِ مبارک سے میزان پڑھی، یہ عظیم سعادت اس وقت پوری دنیا میں آپ ہی کو حاصل ہے، آپ کے علاوہ حکیم الامتؒ کے تلامذہ میں کوئی موجود نہیں ہے۔ علوم فنون کی کتابوں میں کنزالدقائق حضرت مولانا سید اختر حسین میاں صاحبؒ سے، میبذی قاری اصغر صاحبؒ سے، مختصر المعانی و سلّم العلوم حضرت مولانا عبدالسمیع صاحبؒ سے، ہدایہ حضرت مولانا عبدالاحد صاحبؒ سے پڑھی۔ آپ نے ۱۳۶۷ھ مطابق ۱۹۴۸ء میں فراغت حاصل کی۔آپ کے دورۂ حدیث شریف کے اساتذہ میں حضرت مولانا سید حسین احمد مدنیؒ، شیخ الادب حضرت مولانا اعزاز علی صاحبؒ،