حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
خطبات و تقاریر (کتابی شکل میں ) ۱…اجتہاد اور تقلید ، (یہ انڈیا احناف کانفرس کا خطبہ صدارت ہے اس میں حضرت حکیم الاسلامؒ نے مسئلہ اجتہاد و تقلید کی عقلی، فقہی اور تشریعی حیثیت، اجتہاد کی انواع، اجتہاد کی صحیح حدود اور عدم تقلید کے نقصانات کو کھولا ہے) ادارہ اسلامیات ۱۹۰؍ انار کلی لاہور اشاعت بار اول جون ۷۸ء صفحات: ۱۲۵۔ ۲…اخلاص فی الدین، اس تقریر میں نیت کی اہمیت اور دین کو اللہ کے لیے خالص کرنے کی ضرورت اور اہمیت کو مثالوں سے واضح کیا ہے۔ ترتیب ، تکمیل قاری عبد الکریم میلسی (وہاڑی) ادارہ کریمیہ تعلیم القرآن، اندرون شیر انوالہ گیٹ لاہور، ۱۹۸۰ء۔ ۳…ارشادات حکیم الاسلامؒ (اس میں حضرت حکیم الاسلامؒ کی دو تقاریر شامل ہیں جو آپ نے دارالعلوم اکوڑ خٹک میں فرمائیں ) ۱- معجزات انبیاء ۲-دارالعلوم دیوبند کی روحانی عظمت اور اس کا مقام۔ شعبہ تصنیف و اشاعت دارالعلوم حقانیہ اکوڑ خٹک (پشاور) ربیع الاول ۱۳۸۲ھ، صفحات: ۶۴۔ ۴…اسباب عروج و زوال قوم(خطبہ صدارت جمیعۃ علمائے ہند کانفرس) حوالہ تذکرہ طیب ؒ، ص: ۲۵۳۔ ۵…اسلام میں تعلیم کی اہمیت (مدرسہ عربیہ خیر المدارس کے تعلیم النساء کے شعبہ میں کی گئی اس تقریر میں علم کے تعلق سے اسلام کی امتیازی شان کو بیان کیا گیا ہے، بالخصوص مستورات کی تعلیم کی اہمیت کو کھولا گیاہے) ترتیب و تکمیل قاری عبد الکریم میلسی ادارہ کریمیہ تعلیم القرآن اندرون شیر انوالہ گیٹ لاہور، یہی تقریر مرتبہ شیر محمد سرحدی ہفت روزہ خدام الدین لاہور جلد۸ شمارہ۱۲، ۲۷؍ جولائی ۶۲ء ، میں طبع ہوئی۔ ۶…اسلامی آزادی کا مکمل پروگرام (خطبہ صدارت جمیعۃ علمائے بمبئی (ہند) حوالہ تذکرہ طیب، ص: ۲۵۳۔ ۷- اقتباسات از خطبات حکیم الاسلامؒ مشمولہ ذکر طیب ؒ مولفہ حافظ محمد اکبر شاہ بخاری ادارہ اسلامیات ۱۹۰؍ انار کلی لاہور، ص: ۱۴۰ تا ۱۸۵۔