حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
تعزیتی قرار داد،جامعہ حسینیہ راندیر : جا معہ حسینیہ راندیر سورت،گجرات میں حکیم الاسلام حصرت مولانا محمدطیب صاحبؒ کی وفات حسرت آیات پر ایک تعزیتی جلسہ منعقد ہوا ، جس میں اراکین، اساتذہ ، طلبہ کے علاوہ شہر کے ممتاز علماء و ذی وقار حضرات نے بھی شر کت فرما ئی ، جلسہ میں حضرت مو صوف کی وفات پر اپنے اپنے تاثرات اور جذباتِ غم کا اظہار کیا گیا اور آپ کی دینی و علمی خدمات کا ذکر جمیل کر کے خراج عقیدت پیش کیا گیا ، جلسہ کے تما م ہی شرکاء نے تلاوت قرآن کر کے ایصال ثواب اور دعاء مغفرت کی ، آخر میں تعزیتی تجویز پیش کی گئی، جو بالاتفاق منظور ہو ئی تجویز کا متن حسب ذیل ہے ۔ الحمد اللّٰہ الذی لہ البقاء و الدوام قال اللّٰہ تعالیٰ فی کل فان و یبقی وجہ ربک ذو الجلال و الاکرام و صلی اللّٰہ علیٰ سید الانام ۔ تجویز (۱) جا معہ حسینیہ راندیر کا یہ تعزیتی جلسہ حضرت حکیم الاسلام فخر الاماثل حضرت مو لا نا محمد طیب صاحبؒ کے سانحۂ وفات پر اپنے قلبی غمناک تاثر کا اظہار کر تا ہے اور بعد تأسف اقرار کر تا ہے کہ آہ! فضل و کمال کا پیکر ، حسن اخلاق زہد و تقویٰ کا مرقع ، صبر و ثبات کا مجسمہ اس دارِ فانی سے اٹھ گیا اور ایک ایسا خلا پیدا ہوگیا جس کا پر ہو نا بظاہر ممکن نظر نہیں آتا ، یہ جلسہ آپ کے سانحۂ ارتحال کو پو ری علمی دنیا کا نقصان تصور کرتا ہے نیز یہ جلسہ حضرت مر حوم کی خدمات دینیہ اور نما یاں کا ر کر دگی کا اعتراف کر تا ہے ۔ تجویز (۲) حضرت مرحوم کو جا معہ کے ساتھ خصوصی تعلق تھا یہی وجہ ہے کہ ۱۹۵۰ء سے برابر جامعہ کے سالانہ جلسہ میں تشریف لا ئے ہیں لہٰذا جامعہ بھی ا س حادثہ جانکاہ کو اپنے لیے ناقابل تلافی نقصان عظیم سمجھتا ہے ، اہل مد رسہ اور شرکاء جلسہ حضرت مر حوم کے اہل بیت و متعلقین خصوصاً مو لا نا سالم اور مو لا نا محمد اعظم کی خدمت میں تعزیت اور اظہارہمدردی کر تے ہیں اور دعا گو ہیں کہ حق تعالیٰ مو لا نا مرحوم کو جنت الفردوس میں در جات عالیہ عطا فر ما ویں اور خصوصی رحمت و مغفرت سے نوا زیں ۔ آمین یا ر ب العالمین ۔ ……v……