حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
ہے، بازار بنانے کی بھی ضرورت ہے، یہ سلسلہ ارتفاتات کے شعبے ہیں کہ آپس کا میل جول اور باہمی تمدن اور تعاون یہ ہم کس طرح سے انجام دیں اس کے لئے مختلف شعبے ہیں ، جن کی تفصیلات اسلام نے کی ہیں ۔ بہرحال یہ دو سلسلے ہیں ایک اقترابات اور ایک ارتفاتات۔ اس لئے کہ ایمان کے دو شعبے ہیں ایک التعلیم لامر اللّٰہ اور ایک الشفقۃ علی خلق اللّٰہ اللہ تعالیٰ کے اوامر اور بھیجے ہوئے قانون کی عظمت اور اس کی مخلوق پر شفقت و مدارات اور رحم و کرم کرنا یہ ایمان کے دو شعبے ہیں ۔ اس لئے علم کی بھی دو قسمیں ہوگئیں ۔‘‘ (۶۹)عدم تشدد کے پانچ ہتھیار اس عنوان کی وضاحت کتنے دلچسپ اندازمیں فرمائی گئی ہے۔ ’’جس طرح تشدّد کے اسلحہ تیر و تفنگ اور توپ و بندوق ہیں ،ایسے عدم تشدد کے بھی کچھ اسلحہ ہیں جو اس جنگ آزادی کے لئے موسیٰ علیہ السلام نے اللہ جل ذکرہٗ سے طلب فرمائے اور اذھب الٰی فرعون انہٗ طغٰی کی تعمیل کے لئے جو اب میں عرض کیا کہ مجھے چند اسلحہ درکار ہیں جو اس جابر بادشاہ کے مقابلہ کے لئے ناگزیر بنیں ،جن کو رَبِّ اشرح لی صدری سے شروع فرمایا۔ یہاں صرف ان معنوی اور اخلاقی اسلحہ کی تفصیل پر نظر ڈالئے جو آیت عنوان میں موسیٰ علیہ السلام نے حق تعالیٰ سے طلب فرمائے ہیں ۔یہ عدم تشدد کے پانچ ہتھیار ہیں جو مانگے گئے ہیں ۔ پہلی چیز شرح صدرہے کیوں کہ جب تک کسی مقصد کے لئے سینہ نہ کھل جائے اور وہ مقصد دل کے اندرونی داعیہ اور جذبہ سے نہ ابھرے حوصلہ بلند نہ ہو آدمی زور قوت اور وزن دار آواز سے اسے پیش نہیں کرسکتا۔دوسری چیز تیسیر امر ہے کیوں کہ اگر باوجود انشراح صدر کے ادھر سے اعانت و توفیق اور تہیۂ اسباب و وسائل نہ ہو تو محض جذبہ اندرون کام نہیں دے سکتا۔ تیسری چیز حل عقدۂ لسان ہے کہ اگر بلیغ انداز میں مافی الضمیر کی ادائیگی پر قدرت نہ ہو کلام میں فصاحت اور شیرینی نہ ہو تو مخاطب پر مقصد کا اثر نہیں پڑ سکتا اور اس اجتماعی مقصد میں نہ اپنوں کی جمعیت بن سکتی ہے نہ دشمن کی سوسائٹی ٹوٹ سکتی بلکہ وہ تصدیق کے بجائے اور تکذیب پر آمادہ ہوجاتی ہے۔ چوتھی اعانت کار اور اشتراکِ عمل ہے کہ اگر کام میں اشتراک عمل نہ ہو اور کوئی بھروسہ کا معین و مددگار ساتھ نہ ہو تو انفراد کے ساتھ یہ اجتماعی کام نہیں چل سکتا، نیز طبع بشری تنہائی کے ساتھ جب کہ وہ بے معین ومددگار ہو قرار بھی نہیں پکڑ سکتی۔ ساتھ ہی قلبی و باطنی مقاصد میں انفراح و استقلال بھی میسر نہیں آسکتا؟ ایسا