حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
مو لا نا محمد باقر حسین قاسمی صاحبؒ دار العلوم الاسلامیہ بستی یوپی : صاحبزادہ محترم حضرت مو لا نا محمد سالم صاحب قاسمی السلام علیکم و رحمۃ اللہ و بر کا تہ حضرت حکیم الاسلامؒ کے سانحۂ ارتحال کی خبر لو گو ں پر صاعقہ بن کر گری ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ آہ! آج ہم حضرت نا نو تویؒ کے علوم کے جانشین ، خطیب وقت، بین الاقوامی علمی شخصیت ، مجموعۂ کمالات اور عصرحاضر میں مسلک دیو بند کے ممتاز ترین تر جمان اور ایک گو ہر نا یاب سے محروم ہو گئے ۔ اس حادثۂ فاجعہ کی خبر ملتے ہی ختم قرآن پاک کراکر ایصال ثواب کیا گیا ، ختم قرآن کریم کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔ اس عظیم سانحہ میں ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اوراپنے آپ کو مستحق تعزیت سمجھتے ہیں ۔ انتقال کی خبر ملتے ہی ہم آپ کی خدمت میں ایک رقعہ بھی ارسال کر چکے ہیں ، امید کہ ملا ہو گا ، دعا ہے کہ خداوند قدوس آپ اور ہم سب کو صبر جمیل کی توفیق عطا فر ما ئے اور حضرت حکیم الاسلامؒ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عنایت فر مائے ۔ ……v……