حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
مو لا نا علی احمد بلیاوی استاد مدرسہ دار العلوم چھاپی : محترم المقام حضرت الاستاذ صاحب دامت بر کا تہم العالیہ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و بر کاتہ حضرت الاستاذ حکیم الاسلام نو را للہ مر قدہ کے سانحۂ ارتحال حادثۂ فاجعہ کی اطلاع بذریعہ ریڈیو معلوم کر کے انتہا ئی کر ب و اضطرا ب ہو ا ۔ انا للّٰہ و انا الیہ راجعون ۔اللہ تعالیٰ حضرت وا لا کو جنت کر وٹ کروٹ نصیب فر ما ئے اور جنت میں اعلیٰ علیین میں مراتب عالیہ مر حمت فر ما ئے آمین اور پس ماندگان اولاد و احفاد، اعزہ و اقارب کو اجر جزیل و صبر جمیل مر حمت فر ما ئے ۔آمین ۔آپ حضرا ت کو صبر و تسلیم و رضا کے سلسلے میں کچھ لکھنا لقمان کو حکمت کی باتیں تلقین کر نے کے مرادف ہے ۔ البتہ تعزیت مسنونہ ارسال ہے ۔ ان ﷲ ما اخدولہ ما اعطی وکل شیء عندہ باجل مسمی فلتصبر و لتحتسب حضر ت وا لا کا سانحۂ ارتحال ملت مسلمہ کے لیے عظیم نقصان ہے جو نا قابل تلافی ہے ۔ حضرت وا لا نے جن نا مناسب حا لا ت میں دا ر العلوم کی خون جگر سے آبیاری کرکے بام عروج پر پہنچا ہے اور زندگی کا مقصد حیات دار العلوم کے طلبہ اور اساتذہ کی علمی واخلاقی زلفیں سنوا ر نا ہی تھا ، اس انتھک محنت نے دار االعلوم کا علمی روحانی معیار عالم میں بلند کیا ، ملک بیرون ملک علماء مشائخ کی کھیپ کی کھیپ تیار کی، ان کی خدمات جلیلہ کا اقرار و اعتراف کر تے ہو ئے خراج و تحسین پیش کر تے ہیں اور خدا وند قدوس کی بارگاہ میں ہم سب دعا کر تے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت والا کے جنت میں در جات عالیہ میں جگہ مر حمت فرمائے آمین۔ حضرت وا لا کی دو عظیم الشان یا د گار ہیں ۔دار العلوم دیوبند ، مسلم پرسنل لاء بورڈ ۔ احقر نے انفرادی ختم قرآن و غیرہ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ چند روز میں منجانب مدرسہ ایصال ثواب کا اہتمام انشاء اللہ ہو نے والا ہے تمام طلبہ کے جمع ہو نے کے بعد ۔ جناب مو لا نا حبیب الرحمن صاحب مہتمم دارالعلوم چھاپی سلام مسنون اور تعزیت مسنونہ عرض کر تے ہیں ۔ ……v……