حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
۴۹… کلمات طیبات (بزرگان دیوبند کے احوال و سیر) حوالہ بزم اشرف کے چراغ ، ص: ۶۷۔ ۵۰… کلمہ طیبہ مع رسالہ کلمات طیبات ، ادارہ اسلامیات لاہور، بار اول جون ۱۹۷۶ء صفحات: ۵۹ (تاریخ اختتام ۲۷؍ شوال ۱۳۷۷ھ) (پہلے رسالے میں کلمہ طیبہ کا قرآن، حدیث اور اجماع سے ثبوت اور اس کے دلائل بیان کیے گئے ہیں ، دوسرے رسالہ میں ذکر اللہ کے دس اسلامی کلمات کے فضائل اور ان کے پڑھنے کا طریقہ مع شجرہ منظوم ذکر فرمایا ہے) ۵۱… مسلک علمائے دیوبند، دار الاشاعت کراچی نمبر ۱، جولائی ۱۹۷۶ء صفحات:۹۳، (کتاب کے شروع میں مولانا محمد یوسف بنوری رحمۃ اللہ علیہ کا پیش لفظ موجود ہے) (اس میں نہایت عام فہم انداز میں مسلک علماء دیوبند کی تفصیل بیان کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ جماعت علمائے دیوبند ہی اصل اہل سنت و الجماعت اور مسلک اعتدال پر قائم ہے، یہی کتاب ’’علمائے دیوبند کے مسلک‘‘ کے عنوان سے ادارہ الصدیق ملتان ۷؍ ذی الحجہ ۱۳۸۳ھ میں طبع ہوئی ہے) ۵۲… مسئلہ تقدیر، ادارہ اسلامیات ۱۹۰، انار کلی لاہور، بار اول ۷۸ء صفحات:۱۵۹، (یہ کتاب حضرت مولانا مفتی محمد شفیع رحمۃ اللہ علیہ کے مقدمے کے ساتھ تین محقق علماء کرام مولانا شبیر احمد عثمانیؒ، مولانا محمد ادریس صاحب کاندھلوی رحمہم اللہ تعالیٰ اورحضرت حکیم الاسلام رحمۃ اللہ علیہ کے مقالات پر مشتمل ہے) ۵۳… مسئلہ، اردو زبان، ہندوستان میں (حوالہ تذکرہ طیبؒ ،ص:۲۵۳) ۵۴… مشاہیر امت (نونیۃ الاحاد (عربی) مع ترجمہ ، تشریح اردو) منظوم ، ادارہ تالیفات اشرفیہ ملتان، صفحات:۶۴ (اس کتاب میں حضرت حکیم الاسلامؒ نے چند مشاہیر کو (جو علوم وفنون میں یکتا اور فرد تسلیم کیے گئے ہیں ) عربی قصیدہ میں منظوم کیا ہے ۱۶۸، اشعار پر مشتمل ہے) ۵۵… مقالات طیبہ، ادارہ اسلامیات ۱۹۰، انار کلی لاہور، بار اول مئی ۱۹۷۸ء صفحات: ۱۷۶ (اس کتاب میں تین مقالات اور ایک تقریر شامل ہے۔ (۱) اسلام عالمی مذہب ہے۔ (۲) دارالعلوم دیوبند کے اساسی اصول اور جنگ آزادی میں اس کا کردار (۳) دو علمی سوال اور ان کے جواب۔ (۴) تقریر علم و حکمت۔ ۵۶… میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقت (حوالہ تذکرہ طیبؒ، صفحات :۱۱۱) ۵۷… نسب اور اسلام (حوالہ تذکرہ طیبؒ، صفحات :۱۱۱) ۵۸… نظریہ دو فرقوں پر ایک نظر (حوالہ تذکرہ طیبؒ، صفحات: ۲۵۴) ۵۹… اسلام کے دو امتیازی پہلو (حوالہ تذکرہ طیبؒ، ص: ۲۵۳) ……v……