حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
کی منصبی توجہات کے خصوصیت سے محتاج ہیں ۔ دارالعلوم کی امتیازی خصوصیات عرض کرنے اور ذات والا کی امتیازی خدمات کے اعتراف کرنے کے بعد اب میں جناب والا کا زیادہ وقت لینا نہیں چاہتا اور اس عرض داشت کو جو بطور سپاس نامہ پیش کی جارہی ہے مکرر شکریہ قدوم اور اس اعتراف پر ختم کرتا ہوں کہ ہم غرباء ذات گرامی کے شایانِ شان نہ حق میزبانی ادا کرسکے ہیں اور نہ احترامات کے وظائف واجبہ ہی پورے کر سکتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں ہمارا سب سے بڑا وظیفہ یہ دعاء ہے کہ حق تعالیٰ ذات گرامی کو بایں عز و وقار قائم رکھ کر قوم کے لئے بھر پورنافع اور مفتاح خیر بنائے اور ذات والا کا حسن تدبر وقت کی گھتیوں کو سلجھانے اور ملک کی عام بے چینیوں کو رفع کرنے میں مؤثر ثابت ہو۔ ایں دعا از من و ازجملہ جہاں آمین باد! میں آپ کا مخلص محمد طیب غفر لہٗ مہتمم دارالعلوم دیوبند ۲۹؍ربیع الاول ۱۳۷۰ھ، یوم دو شنبہ ……v……