حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
گزشتہ سال ہمارے سینٹ پیر کے محترم بزرگ جناب حاجی پٹیل صاحب کے صاحبزادے جناب احمد پٹیل صاحب جب حج بیت اللہ کے لئے مکہ مکرمہ تشریف لے گئے تو حسن اتفاق اور ہماری یاوری بخت سے حضرت والا بھی حج کے ارادے سے وہاں پہنچے اور محترم پٹیل صاحب سے ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں پٹیل صاحب نے مسلمانانِ رے یونین کے بڑھتے ہوئے اشتیاق اور زبردست شوقِ زیارت کا حال حضرتِ والا کے گوش گذار کرکے ایک بار پھر بڑے شد و مد اور اصرار کے ساتھ دیرینہ درخواست پیش کی۔ یہ اُس مقام مکرم کا فیض ہے کہ اس دفعہ حضرت اقدس نے درخواست فوراً قبول فرما کر محترم پٹیل صاحب کی حج سے واپسی پر ہمیں یہ مژدہ جانفزا ملا تو ہماری خوشیوں کا ٹھکانا نہ رہا اور مسرتِ زیارت، بے چینی انتظار میں بدل گئی۔ ہم ایک ایک لمحہ تکمیل آرزو کی دعائوں میں گزارنے لگے اور آج رب العزت کے اس بے پایاں کرم پر ہمارے سر شکر و حمد سے جھکے ہوئے ہیں کہ اس نے بہت جلدیہ تمام قانونی مراحل طے فرما کر حضرت اقدس کے لئے اس جزیرہ تک کا تبلیغی سفر آسان فرمادیا۔ فلِلّٰہ الحمد والشکر حضرت اقدس! یہ جزیرہ رے یونین جنوب مشرقی افریقہ کا ایک بہت چھوٹا سا مگر نہایت خوبصورت، صحت افزا، شاداب و آباد اورجزیرہ ہے جو فرانس کی حکومت کے تحت ہے۔ اس جزیرہ کی کل آبادی تقریباً تیس لاکھ ہے جس میں مسلمانوں کی تعداد صرف تین ہزار ہے، باقی تمام آبادی فرانسیسیوں پر مشتمل ہے اور فرانس ہی کی معاشرت اور تمدن یہاں رائج و برپا ہے۔ اس مختصر سے جزیرہ کا کل رقبہ تقریباً ستّر مربع میل ہے جس کے درمیان بلند اور برف پوش پہاڑ ہیں ، یہ جزیرہ موریشس اور مڈغا سکر کے درمیان میں ہے اور ہوائی اور بحری راستوں سے، فرانس، آسٹریلیا اور یورپ و امریکہ کے ممالک سے اس جزیرہ میں تجارتی مال آتا ہے جس سے تجارت کو فروغ اور تمدن کو ارتقا حاصل ہے۔ اس جزیرہ میں عیسائیوں اور مسلمانوں کے علاوہ تیسری کوئی قوم نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر و احسان ہے کہ یہاں کی مسلم آبادی مالی حیثیت سے نہایت آسودہ حال اور مطمئن ہے۔ اکثر لوگ تجارت پیشہ ہیں اور اپنی محنت و جاں سوزی سے ایک مستحکم مالی حیثیت کے مالک ہیں ، نیز مقام شکر ہے کہ ماحول کی اس رنگینی اور یورپین لوگوں کے ساتھ ہر وقت کے خلط ملط کے باوجود یہاں کے مسلمان اپنے شعائر اور اوامر دینی کے محافظ ہیں اور نماز، روزہ، حج اور زکوٰۃ جیسے ارکانِ دین پر اپنے علم و استطاعت کے مطابق پورے ذوق و شوق اور دلچسپی کے سات عمل پیرا ہیں ۔ اس شہر سینٹ ڈینس میں جو اس جزیرہ کا دارالسطلنت ہے چوں کہ تمام جزیرے کے مسلمانوں کی آمد و رفت رہتی ہے اس لئے ہم لوگوں نے