حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
مہتمم دارالعلوم وقف نے جس وسعتِ ظرفی کا معاملہ فرمایا وہ اپنے آپ میں ایک مثال ہی نہیں بلکہ برصغیر میں بیسویں صدی کی تاریخ کا ایک انقلاب آفریں واقعہ بھی ہے۔ کاش کہ ملّی خانہ جنگیوں کے اس ماحول میں اس واقعہ سے عبرت پکڑنے والی کچھ روحیں بیدار ہوجائیں کہ جہاں کچھ حقائق بظاہر دوری کا بھی جواز بن سکتے ہوں وہاں اگر فاصلے کم ہی نہیں ، سرے سے مٹا ہی دئیے گئے ہوں توکیا یہ واقعہ اپنے آپ میں ایسا درس آموز اور نصیحت آمیز نہیں ہوسکتا کہ جہاں کوئی جواز نہیں وہاں اختلافات کی فلک بوس عمارتیں کیوں کھڑی ہیں ؟ فھل من مدّکر۔ حکیم الاسلامؒ جیسی عظیم شخصیت کی حیات و خدمات کی ترتیب و تالیف کی خدمت کو ہم اپنے لئے باعث سعادت تصور کرتے ہیں اور ہمارا یہ دعویٰ ہرگز نہیں ہے کہ یہ کاوش اپنے آپ میں معیاری کاوش کہلائے جانے کی مستحق ہے، البتہ اس سے ایک باب ضرور مفتوح ہوا ہے جو انشاء اللہ بہتر سے بہتر کام کرنے والوں کے لئے مہمیز ثابت ہوگا۔ ’’حیات طیب‘‘ کی ترتیب میں مخدومِ مکرم خطیب الاسلام حضرت مولانا محمد سالم صاحب قاسمی دامت برکاتہم، مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند کی علمی سرپرستی و گراں قدر آراء اور حضرت مولانا محمد سفیان قاسمی نائب مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند کی نگرانی اور معاونت کے لئے ممنون اور حجۃالاسلام اکیڈمی کے رفقائے کار کے مخلصانہ علمی تعاون کے لئے بھی شکر گزار ہیں ۔ فجزاھم اللّٰہ احسن الجزاء غلام نبی قاسمی ـــــــــــــــــــ محمد شکیب قاسمی ۱۱؍جمادی الثانی ۱۴۳۵ھ مطابق ۱۲؍اپریل ۲۰۱۴ء ……v……