حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہیں ۔ وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَہُمْ اَکْثَرُالْاَوَّلِیْنَ۔ اور ان سے پہلے بھی اگلے لوگوں میں اکثر گمراہ ہو چکے ہیں ۔ لَقَدْ حَـقَّ الْقَوْلُ عَلٰٓی اَکْـثَـرِہِمْ فَہُمْ لاَیُؤْمِنُوْنَ۔ ان میں سے اکثر لوگوں پر بات ثابت ہو چکی ہے، سو یہ لوگ ایمان نہ لاویں گے۔ وَکَثِیْرٌ حَقَّ عَلَیْہِ الْعَذَابُ۔ اور بہت سے ایسے ہیں جن پر عذاب ثابت ہو گیا ہے۔ کَمْ مِّنْ فِـئَۃٍ قَـلِیْلَۃٍ غَـلَبَتْ فِـئَـۃً کَثِیْرَۃً م بِاِذْنِ اللّٰہِ۔ کثرت سے بہت سی چھوٹی چھوٹی جماعتیں بڑی بڑی جماعتوں پر خدا کے حکم سے غالب آگئیں ہیں ۔ وَیَوْمَ حُنَیْنٍ اِذْ اَعْجَبَتْکُمْ کَثْرَتُکُمْ فَلَمْ تُغْنِ عَنْکُمْ شَیْئًا وَّضَاقَتْ عَلَیْکُمُ الْاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ ثُمَّ وَلَّیْتُمْ مُّدْبِرِیْنَ۔ اور حنین کے دن بھی جبکہ تم کواپنے مجمع کی کثرت پر غرور ہو گیا تھا، پھر وہ کثرت کچھ تمہارے کار آمد نہ ہوئی اور تم پر زمین باوجود اپنی فراخی کے تنگی کرنے لگی ،پھر تم پیٹھ دے کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ قُلْ لَّا یَسْتَوِی الْخَبِیْثُ وَالطَّیِّبُ وَلَوْاَعْجَبَکَ کَثْرَۃُ الْخَبِیْثِ۔ آپ فرما دیجئے کہ ناپاک اور پاک برابر نہیں گو تجھ کو ناپاک کی کثرت تعجب میں ڈالتی ہو۔ وَاِنْ تُطِعْ اَکْثَرَمَنْ فِی الْاَرْضِ یُضِلُّوْکَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلاَّ الظَّنَّ وَاِنْ ہُمْ اِلاَّ یَخْرُصُوْنَ۔ اور دنیا میں زیادہ لوگ ایسے ہیں کہ اگر آپ ان کاکہنا ماننے لگیں تو وہ آپ کو اللہ کی راہ سے بے راہ کر دیں اور وہ محض بے اصل خیالات پر چلتے ہیں اور بالکل قیاسی باتیں کرتے ہیں ۔ پس قرآن نے دنیا کی اکثریت سے ایمان کی نفی کی ، عقل کی نفی کی، علم کی نفی کی، محبت ِحق کی نفی کی، تحقیق حق کی نفی کی، تیقظ و بیداری اور فہم سلیم کی نفی کی، وفاء ِعہد کی نفی کی، ہدایت کی نفی کی، ثوابِ آخرت اور جنتی ہونے کی نفی کی، جہاد میں اکثریت کے گھمنڈ پر فتح و نصرت کی نفی کی۔ استعمالی اشیاء میں اکثریت معیارِ حق تو کیا ہوتی مرکز ِباطل ہے، کیوں کہ بلحاظ واقعہ دنیا کی اکثریت حماقت، جہالت، کراہت ِحق، اٹکل کی پیروی، غفلت، بدعہدی، ضلالت، عذابِ اُخروی، جہنم رسیدگی،