حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
مر حوم نے دار العلوم دیو بند کے ۵۸؍ سا لہ دور اہتمام میں اپنے کارہا ئے نمایاں سے علمی دنیا میں ہندوستا ن کا سراونچا کیا ہے او رایک درسگاہ کو اپنی خدمات سے ایشیا کی عظیم اسلامی یو نیورسٹی کی شکل میں دارالعلوم کو وجود دیا مر حوم کے دور اہتمام میں دا رالعلوم دیو بند کا جشن صد سالہ پو ری دنیا میں ایک تاریخ بنا بہرحال حضرت مو لا ناؒ کے وصال سے علمی دنیا سوگوار ہو گئی ، اللہ تعالیٰ مر حوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ در جات سے سر فراز فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ، نگینہ کا یہ عظیم اجلاس مر حوم کے پسماندگان سے اظہار ہمدر دی کر تا ہے اور دعا کر تا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم کو صبر جمیل عطا فرما ئے ۔آمین ثم آمین ۔ عالمی تحریک تحفظ مساجد کے سلسلہ میں جو کام حضرت حکیم الاسلام ؒ نے انجام دیا ہے عالم اسلام ان کا احسان مند ہے ۔ ……v……