حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
(بالترتیب) خصوصی اجازت حدیث: حضرت مولانا خلیل احمد سہارنپوری ؒاور مولانا عبداللہ انبٹھویؒ نے عطا فرمائی۔ b… ۱۳۳۷ھ تکمیل درس نظامی (سات سال میں ہوئی) b… ۱۳۳۹ھ بیعت حضرت شیخ الہند (م ۱۳۳۹ھ) یہ تعلق صرف چھ ماہ تک رہا۔ b… ۱۳۳۴ھ نکاح (حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانویؒ نے پڑھایا) b… ۱۳۳۹ھ حضرت مولانا انور شاہ کشمیری صاحبؒ سے رجوع (آپ نے باضابطہ بیعت تو نہیں فرمایا مگر تعلیم دیتے رہے) b… ۱۳۴۵ھ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی ؒکی خدمت میں حاضری اور بیعت b… ۱۳۵۰ھ خرقہ خلافت از حضرت تھانویؒ۔ b… ۱۳۳۷ھ ابتدائے تدریس (جو ۱۳۴۳ھ تک جارہی) b… ۱۳۴۳ھ قائم مقام مہتمم (کی حیثیت سے ۵ سال مولانا حبیب الرحمن عثمانیؒ کے ساتھ کام کیا) b… ۱۳۴۸ھ اہتمام دارالعلوم دیوبند کی ذمہ داریاں آپ کے سپرد کردی گئیں ۔ b… ۱۳۴۹ھ اہتمام میں سب سے پہلا کام تعمیر مسجد بالائی منزل و توسیع صحن مسجد بجانب مشرق۔ b… ۵۱،۱۳۵۰ھ دورۂ تفسیر کا اجراء اور تفسیر بیضاوی مکمل اور تفسیر ابن کثیر کی نصاب میں شمولیت، شعبہ تجوید کا قیام۔ b… ۱۳۵۲ھ نودرے پر ایک عظیم الشان ہال (دار الحدیث فوقانی) کی تعمیر کا آغاز، قواعد داخلہ کی اصلاح وغیرہ ۔ b… ۱۳۵۳ھ پہلا حج، واپسی پر مدرسین دارالعلوم کے لیے پینشن کا اجراء۔ b… ۱۳۵۴ھ زمانہ اہتمام حضرت مولانا شبیر احمد عثمانیؒ (بوجہ سفر حج حضرت مہتمم صاحبؒ) b… ۱۳۵۵ھ دارالعلوم میں تین شعبوں کی منظوری (۱) شعبہ تنظیم و ترقی (۲) شعبہ محافظ خانہ (۳) شعبہ ورزش۔ b… ۱۳۵۵ھ آمد وفد علماء جامعۃ الازہر ازمصر۔ ۱۳۵۶ھ تعمیر جدید عمارات (۱) یاد گار سعدی (برائے درجہ فارسی) (۲) محافظ خانہ کی دو منزلہ عمارت (۳) دار الاقامہ (دار جدید)کی تعمیر ۵۲ کمروں پر مشتمل۔ b… ۱۳۵۷ھ حضرت مدنی کا سفر حج اور وہاں سے سلطان ابن سعود کا دارالعلوم کے لیے ہدیہ کتب۔ b… ۱۳۵۷ھ سفر افغانستان (حکومت افعانستان کی طرف سے دارالعلوم کو عطیہ) b… ۱۳۵۸ھ دارالحدیث کی بالائی منزل پر تیس تیس مربع فٹ ہال کی درسگاہ ’’دارالتفسیر‘‘ کی تعمیر۔