حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
بھی ظاہر ہے اور یہ حضرتؒ ہی کے روحانی فیوض و برکات کانتیجہ ہے کہ اتنے قلیل عرصہ میں جامعہ اشرفیہ نے ترقی کے وہ منازل طے کرلئے ہیں جو ہماری توقعات سے کئی گنا زیادہ ہیں ۔ فالحمد للّٰہ علیٰ ذلک عالی جاہ! جامعہ کی روز افزوں ترقی کے پیش نظر جگہ کی قلت کا مسئلہ عرصہ سے ہمارے سامنے اپنی پیچیدہ شکل میں موجود تھا لیکن یہ معلوم ہو کر آپ کو یقینا مسرت ہوگی کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے شہر کے مرکزی مقام شاہی باغ کے متصل دو نہروں کے درمیان جامعہ کی نئی عمارت کی تعمیر کے لئے ۳۶؍کنال زمین حاصل ہوگئی ہے، جس کی تعمیر کا کام انشاء اللہ العزیز عنقریب شروع ہوجائے گا۔ اس سلسلہ میں حضرتِ والا سے دعائوں اور مفید مشوروں کے لئے التماس ہے۔ خداوند کریم آ پ کو دارالعلوم دیوبند اور اس سے وابستہ علمی اداروں کی سرپرستی کے لئے عمرِ نوح عطا فرمائے۔ آخر میں ایک بار پھر ہم آپ کی تشریف آوری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور درخواست کرتے ہیں کہ ملفوظاتِ عالیہ سے مستفید فرمائیں ۔ ……v……