حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
توحید ہے، جوسارے انبیاء کا دین رہا ہے اور عمل میں سارے اعمال کی جڑبنیاد اتباعِ سنت اورپیروی ٔ اسوۂ حسنہ ہے، باقی تمام طرقِ عمل جو سند کے ساتھ منقول ہوں خواہ وہ پچھلوں کے ہوں یا اگلوں کے، ان سننِ نبویؐ کے مبادی ولوازم یا آثار ونتائج میں سے ہیں ، اس لئے اس مسلک میں پہلی اصل توحید ِخداوندی پر زور دینا ہے، جس کے ساتھ شرک یا موجباتِ شرک جمع نہ ہوسکیں اور کسی بھی غیر اللہ کی اس میں شرکت نہ ہو، لیکن ساتھ ہی تعظیم اہل اللہ اور توقیر اہل فضل وکمال کو اس کے منافی سمجھنا مسلک کا کوئی عنصر نہیں ۔ پس نہ توحید میں لگ کر بے باکی اور جسارت اور ذوات کی عظمتوں سے بے نیازی مسلک ہے کہ یہ کمالِ توحید نہیں بلکہ توحید کا غلو یا حقیقت سے خلو، یا اپنی ذات کا علو ہے اور ایسے ہی تعظیمِ شخصیات میں مبالغہ کرنا جس سے توحید میں خلل پڑتا ہو یا اس میں شرک کی آمیزش ہوتی ہو، یہ بھی مسلک نہیں کہ یہ تعظیم نہیں ، تعظیم کا غلو اورحقیقت توحید کی تبدیلی سے بنامِ تعظیم توہین ہے۔ پس تعظیم اس حد تک کہ تو حید مجروح نہ ہو اور توحید اس درجہ تک کہ تعظیم اہلِ دل متاثر نہ ہو، یہی وہ نقطۂ اعتدال ہے جو مسلک ِعلمائے دیوبند ہے‘‘۔(۱۰۳) ……v……