حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
ادب و احترام اور عقیدت و محبت سے ان کا ذکر فرماتے تھے کہ سننے والوں کے دلوں میں بھی حضرت حکیم الاسلامؒ کی محبت اور عقیدت نقش ہوجاتی تھی، جب انہوں نے اپنے والد گرامی حضرت علامہ کشمیریؒ کی سوانح حیات ’’نقش دوام‘‘ لکھی تو حضرت حکیم الاسلامؒ سے اس پرمقدمہ لکھوایا، اس وقیع مقدمہ کے آخر میں میرے والد مرحوم کے بارے میں جو کچھ لکھا ہے اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہیکہ خود حضرت حکیم الاسلامؒ کو بھی اپنے استاذگرامی حضرت علامہ کشمیریؒ کی نسبت کا کتنا خیال تھا اور والد مرحوم سے کس درجہ کا تعلق۔ ہمارے لئے اور تمام ابنائے دارالعلوم کے لئے مقام مسرت ہے کہ ایسی عظیم شخصیت کی ایک مفصل اور معیاری سوانح ’’حیاتِ طیب‘‘ حجۃ الاسلام اکیڈمی دارالعلوم وقف دیوبند کے زیر اہتمام منصۂ شہود پر آرہی ہے۔ کتاب کی ترتیب، سرورق، کتابت، طباعت اور کاغذ ہندوستان میں چھپنے والی کتابوں سے درجہا معیاری اور مثالی ہے اورمندرجات سبحان اللہ و ماشاء اللہ، ہر عنوان پر سیرحاصل گفتگو، ہر موضوع کے مناسب چشم کشا معلومات کا ایک چمن صدرنگ سجایا گیا ہے۔ کتاب کی ترتیب میں جناب مولانا غلام نبی قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم وقف دیوبند و عزیزم مولانا محمد شکیب قاسمی سلمہٗ ناظم حجۃ الاسلام اکیڈمی واستاذ دارالعلوم وقف دیوبند نے حصہ لیا ہے اور معیاری اشاعت ناظم اکیڈمی سلمہٗ کے سلیقہ اور جہد مسلسل کا نتیجہ ہے، جس کے لئے عزیز موصوف کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ بے شک یہ حجۃ الاسلام اکیڈمی کے علمی کاموں کا نقش اوّل ہے جو اس کے بہتر مستقبل کی غمازاور اس کے پاکیزہ مقاصد کا ایک خوبصورت اشاریہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ’’حیاتِ طیب کو قبولیت عطا فرمائے اور قارئین کو استفادہ کی توفیق بخشے۔ سید احمد خضر شاہ مسعودی شیخ الحدیث دارالعلوم وقف دیوبند ……v……