حیات طیب رحمہ اللہ تعالی جلد 1 |
یات طیب |
|
اس طرح حضرت والا کی کچھ تسلی کا باعث بن سکتا مگر شروع رمضان سے مسلسل بیماری کا سلسلہ چل رہا ہے ، بخار کی شکایت رہی جس نے آخر رمضان میں بہت شدت اختیار کرلی اور ۱۰۵؍ سے ۱۰۶تک بخار ہو گیا جس کی وجہ سے معالجین بھی تشویش میں مبتلا ہو گئے تھے مختلف قسم کی جانچ اور ایکسرے ہو ئے جس کے نتیجہ میں معلوم ہوا کہ خون میں کچھ فساد پیدا ہو گیا ہے جس کی اصلاح کے لیے صبح دوپہر شام ۳؍ انجکشن یو میہ لگتے رہے اب بحمد للہ بخار کا سلسلہ کم ہو گیا ہے مگر علا ج جاری ہے اور کمزوری کا فی آگئی ہے ، مدرسہ کھل چکا ہے مگر ابھی تک حاضری نہیں دے سکا ہوں ۔ مخدو مان گرامی جناب مو لا نا محمد اسلم صاحب و محمد اعظم صاحب کی خدمات میں بھی تعزیت مسنونہ پیش کر دیں ۔ ……v……