محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
جس کو شریعت نے ضرورت قراردیا : ’’ الضرورۃ بلوغہ حداً إن لم یتناول الممنوع ہلک أو قارب وہذا یبیح تناول الحرام ‘‘ ۔ ضرورت کی حدیہ ہے کہ آدمی ممنوع چیز کے استعمال نہ کرنے سے ہلاک ہوجائے یا ہلاکت سے قریب ہوجائے۔(الموسوعۃ الفقہیۃ : ۲۸/۱۹۱) آج لوگوں کا یہ حال بن چکا ہے کہ ان کی زینتوں نے ضرورتوں کا درجہ لے لیا، تو کیا ہم ان کو محرماتِ شرعیہ کے استعمال کی رخصت دیدیں گے؟دورِ حاضر کے مفتیانِ کرام کے لیے مسائلِ جدید ہ حل کرنے کے لیے دو چیزیں درکا رہیں: (۱)اجتہاد (۲) تدیُّن یہاں اجتہاد سے مرادیہ ہے کہ فقہاء کے اقوال کوواقعات پر صحیح طور پر منطبق کرناآتا ہو، اور یہ اجتہاد ختم نہیں ہوا، بلکہ قیامت تک باقی رہے گا۔…اور تدین سے مراد یہ ہے کہ اغراض کا تابع نہ ہو ، کہ کھینچ تان کر ناجائز کو بھی حدِ جواز میں لے آئے ۔ زیر نظر کتاب ’’محقق ومدلل جدید مسائل‘‘ تقریباً ساڑھے چار سو، ان حوادث ونوازل پر مشتمل قیمتی ذخیرہ ہے ، جنہیں برادرم مولانا محمد حذیفہ صاحب وستانوی حفظہ اللہ ورعاہ، بعنوان ’’ عصر حاضر کے پیش آمدہ جدید مسائل ‘‘ بیانِ مصطفی( صلی اللہ علیہ وسلم) میں لکھتے رہے، جب جامعہ میں دارالافتاء کا قیام عمل میں آیاتو باہم مشورہ سے یہ بات طے پائی کہ ہم ابتداء ً