محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
دورانِ نماز موبائل بند کرنا مسئلہ(۴۰۵): ا یساکام جس کے کرنے والے کو دیکھ کر یہ یقین ہو،کہ وہ نماز میں نہیں ہے ،وہ عملِ ِکثیرہے، اور جس کام کے کرنے والے کو دیکھ کریہ شک ہو، کہ وہ نمازمیں نہیں ہے ،یہ عملِ قلیل ہے ۔(درمختار ) اگردورانِ نماز موبائل بجنا شروع ہوا، اوراسے عملِ قلیل یعنی جیب کے اوپرہی سے محض بٹن دباکر بند کرنا ممکن ہو تو بند کردے، نماز کراہیت کے ساتھ صحیح ہوگی،اوراگر یہ ممکن نہ ہو، تونماز توڑکر بندکرنا مباح ہونا چاہیے ،تاکہ دیگر مصلیوں کے خشوع وخضوع میں خلل واقع نہ ہو،اور مسجد کا ادب بھی ملحوظ رہے ،پھر دوبارہ تحریمہ سے امام کی اقتداء کرلے ،جتنی نماز مل جائے اسے پڑھ لے، اور جو چھوٹ جائے اس کو پوری کرلے ۔ (۱) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما فی ’’ السنن الترمذی ‘‘: عن أبي ھریرۃ قال : ’’ أ مر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بقتل الأسودین في الصلوٰۃ، الحیۃ والعقرب‘‘۔ (۱/۸۹، الصلاۃ، باب ماجاء في قتل الأسودین في الصلاۃ) ما فی ’’ رد المحتار علی الدر المختار ‘‘ : ’ ’ویباح قطعہا لنحو قتل حیۃ وند دابۃ وفور قدر ‘‘ ۔ ’’ درمختار ‘‘ ۔ (۲/۲۵ ۴، الصلاۃ ، مایفسد الصلاۃ ومایکرہ فیہا،مطلب في بیان السنۃ والمستحب۔الخ)