محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
ٹرین اور بس میں استقبالِ قبلہ کا حکم مسئلہ(۸۴): ٹرین اور بس میں استقبالِ قبلہ ابتدائِ صلوۃ اور دورانِ صلوۃ دونوں میں بھی ضروری ہے، کیونکہ ان میں اگر انحراف عن القبلہ ہوجائے تو قبلہ درست کرنا ممکن ہوتاہے، لہذا اگر نماز شروع کرتے وقت قبلہ ٹرین کے بائیںرخ پر ہو تو مصلی بائیں طرف رخ کرکے نماز پڑھے، اور اگر دائیں رخ پر ہو جائے تو اپنا رخ دائیں طرف کرلیں۔(۱)ہوائی جہاز میں قبلہ رخ ہوکر نماز پڑھنا مسئلہ(۸۵): ہوائی جہاز میں قبلہ رخ ہوکر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں، بلکہ جس طرح کشتی میں نماز ہوجاتی ہے اسی طرح ہوائی جہاز میں بھی نماز ہوجائے گی۔ (۲) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما في ’’ الدر المختار مع رد المحتار‘‘: (والمربوطۃ بلجۃ البحر إن کان الریح یحرکہا شدیداً فکالسائرۃ، وإلا فکالواقفۃ) ویلزم استقبال القبلۃ عند الافتتاح وکلما دارت۔ ’’ درمختار ‘‘ ۔ (۲/۵۷۳ ، باب صلوۃ المریض ، مطلب في الصلاۃ في السفینۃ) (جدید فقہی مسائل:۱/۱۲۷، فتاوی حقانیہ:۳/۷۸، احسن الفتاوی:۴/۸۸) الحجۃ علی ما قلنا: (۲) ما في ’’ الفقہ علی المذاہب الأربعۃ ‘‘ : ومثل السفینۃ القطر البخاریۃ والطائرات الجویۃ ونحوہا ۔ (۱/۲۰۶) (جدید فقہی مسائل:۱/۱۲۹، احسن الفتاوی:۴/۸۹)