محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
مسجد سے متصل حجرے میں اعتکاف کرنا مسئلہ(۲۳۲): مسجد سے متصل ایسے حجرہ میں اعتکاف کرنا جس میں نماز نہ ہوتی ہو بلکہ وہ حجرہ امام، مؤذن یا مسجد کا سامان رکھنے کیلئے بنایا گیا ہو شرعاً درست نہیں ہے، اس لئے کہ اعتکاف کیلئے ایسی مسجد شرط ہے جس میں پنج وقتہ نماز با جماعت ہوتی ہو ۔ (۱) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما في ’’ النہر الفائق ‘‘ : وروی الحسن عن الإمام أن کل مسجد لہ إمام ومؤذن معلوم یصلی فیہ الخمس بالجماعۃ یصح الاعتکاف فیہ ، وصححہ المشایخ ۔ (۲/۴۴ ،کتاب الصوم ، باب الاعتکاف) ما في ’’ البدائع ‘‘ : وروی الحسن بن زیاد عن أبي حنیفۃ أنہ لا یجوز إلا في مسجد تصلی فیہ الصلاۃ کلہا ۔ (۲/۲۸۰ ، کتاب الاعتکاف ، شرائط صحتہ) ما في ’’ الدر المختار مع رد المحتار ‘‘: ہو لبث مسجد جماعۃ ، ہو مالہ إمام ومؤذن أدیت فیہ الخمس أو لا ، وعن الإمام اشتراط أداء الخمس فیہ ، وصححہ بعضہم قال : لایصح في کل مسجد ، وصححہ السروجي ۔ (۳/۳۸۱ ، کتاب الصوم ، باب الاعتکاف) (فتاوی محمودیہ :۱۰/۲۲۸)